خطبات محمود (جلد 33)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 363 of 397

خطبات محمود (جلد 33) — Page 363

1952 363 خطبات محمود لیکن میں اُن سے اتنا ضرور کہوں گا کہ کچھ عرصہ سے جلسہ پر آنے والوں میں یہ میلان پیدا ہو گیا کی ہے کہ جلسہ کا نام آرام، سہولت اور مہمان نوازی رکھ لیا گیا ہے۔بہت سے لوگ جلسہ سالانہ پر آکر بھی اس کی برکات سے محروم رہتے ہیں۔وہ جلسہ دیکھنے آتے ہیں جلسہ سنے نہیں آتے۔ایسے کی لوگوں کو میں کہوں گا کہ وہ یہاں تقاریر نہ سن کر گناہ کا بوجھ اٹھاتے ہیں۔اگر انہوں نے یہاں آکر تقاریر نہیں سنی تو بہتر ہے کہ وہ یہاں نہ آئیں۔اور اس طرح وہ غیر از جماعت افراد جو اُن کے ساتھ آئیں۔اگر وہ جلسہ کی تقاریر سننے کے لئے تیار نہیں یا جو انہیں ساتھ لاتے ہیں وہ انہیں جلسہ میں بٹھانے پر قادر نہیں تو میں انہیں بتا دینا چاہتا ہوں کہ اُن کا میلہ کے رنگ میں یہاں آنا انہیں خود بھی گنہگار بناتا ہے اور دوسرے سینکڑوں اور ہزاروں لوگ جو انہیں دیکھتے ہیں وہ بھی ان کی ج وجہ سے گنہگار بنتے ہیں۔وہ انہیں دیکھ کر اُن کی سی حرکات کرنے لگ جاتے ہیں۔ہمارے ملک میں مثل مشہور ہے کہ خربوزہ خربوزے کو دیکھ کر رنگ پکڑتا ہے۔اگر محلہ میں ایک شخص نماز نہیں پڑھتا تو اُسے دیکھ کر دو چار اور بچے بھی ایسے نکل آتے ہیں جو نماز چھوڑ دیتے ہیں۔اگر ان میں سے کسی بچہ کو ماں کہتی ہے کہ تم نماز پڑھا کرو تو وہ کہتا ہے تم مجھے نماز کے لئے کہتی ہو فلاں شخص بھی نماز نہیں پڑھتا۔اس لئے اگر میں نے نماز نہ پڑھی تو کیا ہوا۔پھر جب دو تین کی بچے ست ہو جاتے ہیں تو پانچ سات اور ایسے ہو جاتے ہیں جو اُن کی نقل میں نماز پڑھنا چھوڑ دیتے ہیں۔مائیں ڈانٹتی ہیں تو وہ کہتے ہیں سارا محلہ نماز نہیں پڑھتا میرا کیا ہے۔اگر چہ محلہ میں صرف پانچ سات اشخاص ہی ایسے ہوتے ہیں جو نماز نہیں پڑھتے لیکن وہ کہتے یہی ہیں کہ سارا محلہ نماز نہیں پڑھتا۔اس طرح آہستہ آہستہ نماز کی عادت کم ہو جاتی ہے۔یہی حال رسم و رواج کا ہے۔آخر جب تک سگریٹ نہیں نکلا تھا لوگ اس کے بغیر گزارہ کرتے تھے۔لیکن اب جس کو بھی کہا جاتا ہے کہ تم سگریٹ نہ پٹو تو وہ بہانے بناتا ہے لیکن سگریٹ کی ترک نہیں کرتا۔اس کی وجہ یہی ہے کہ لوگ دوسروں کو سگریٹ پیتے دیکھتے ہیں تو انہیں بھی سگریٹ پینے کا شوق آتا ہے اور وہ شوق میں سگریٹ پینا شروع کر دیتے ہیں۔مجھے یاد ہے کہ ایک دفعہ میں نے اور میر محمد اسحق صاحب نے حضرت اماں جان کو گھر میں پیتے دیکھا۔آپ کو اُن دنوں نفخ کی تکلیف تھی جس کی وجہ سے چند دنوں کے لئے حکیم نے علاج کے طور پر حقہ پینا بتایا تھا۔ہم نے حقہ گھر میں دیکھا تو حقہ پینے کا شوق ہوا۔چنانچہ ہم دونوں کی