خطبات محمود (جلد 33)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 253 of 397

خطبات محمود (جلد 33) — Page 253

1952 253 29 خطبات محمود 1 تمام وہ کام جو انسان کی ملی ، سیاسی ، علمی ،قومی برتری اور ترقی کیلئے ہوں ذکر الہی میں شامل ہیں اور ان کا مساجد میں کرنا جائز ہے 2 بے تکلفانہ مجالس بازار کی بجائے اپنے گھروں میں لگائیں فرموده 29 /اگست 1952ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعوّذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: پچھلے سال جولائی میں شاید 6، 7 تاریخ کو مجھے در دنقرس کا دورہ ہوا تھا اور پھر یہ دورہ ہر سال گزشتہ سالوں سے زیادہ شدید ہوتا تھا۔لیکن اس دفعہ خدا تعالیٰ کے فضل سے تیرھواں ماہ جا رہا ہے کہ درد کا شدید دورہ نہیں ہوا۔درمیان میں 6 ، 7 دفعہ درد کا دورہ شروع ہوا لیکن دو دو چار چار دن میں ختم ہو گیا۔اس ہفتہ میں دو دفعہ درد کا دورہ شروع ہوا ہے۔ایک دفعہ تو جوڑوں سے شروع ہوا اور دوسری دفعہ دائیں پاؤں کے انگوٹھے سے شروع ہوا اور باوجود اس کے کہ یوں محسوس ہوتا تھا کہ اس دفعہ درد کا دورہ شدت اختیار کرے گا لیکن دونوں دفعہ اس نے شدت نہیں پکڑی۔پچھلی دفعہ یہ دورہ جلد ہٹ گیا تھا۔دوسری دفعہ بھی تقریباً ہٹ گیا ہے گو ا بھی دائیں گھٹنے میں درد ہوتا ہے۔گو یا بیماری کی شدت کی یہ ایک نئی شکل ہے جو پہلے چار پانچ سال میں نہیں کی تھی۔پہلے درد کا دورہ شدت اختیار کر جاتا تھا اور مہینہ مہینہ دو دو مہینے رہتا تھا لیکن اس دفعہ یہ دورہ جلد ہٹ جاتا رہا اور بہت خفیف ہوتا رہا۔