خطبات محمود (جلد 33)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 43 of 397

خطبات محمود (جلد 33) — Page 43

1952 43 خطبات محمود نے زمین خریدی اور اب خدا تعالیٰ کے فضل سے 34 ، 35 ہزا را یکٹر یا اس سے زائد زمین احمدیوں کے پاس ہے۔نواب شاہ ، تھر پارکر ، حیدر آباد، اور دادو وغیرہ اضلاع میں دو ہزار مربعے کے قریب احمدیوں کی زمین ہے جس میں سے 18 ہزار ایکڑ کے قریب زمین میری اور انجمن کی ہی ہے۔آٹھ دس ہزا را یکٹر زمین اس علاقہ میں دوسرے احمدیوں کے پاس ہے۔اس کی علاقہ سے باہر ضلع حیدر آباد اور ضلع نواب شاہ اور ضلع لاڑکانہ اور دادو میں بھی بہت سے احمدیوں نے زمین خرید لی ہے۔لیکن جب یہ خواب آئی تھی اُس وقت دو مر بعے زمین بھی احمدیوں کے پاس نہیں تھی۔شاید کوٹ احمدیاں والے اس سے پہلے سندھ آئے ہوئے تھے۔باقی جو سندھی کی زمیندار ہیں وہ بعد میں احمدی ہوئے ہیں اور جن لوگوں نے زمین خرید لی ہے وہ بھی بعد میں آئے جی ہیں۔پس یہ اللہ تعالیٰ کا فضل تھا کہ وہ ہمیں یہاں لے آیا۔ہم میں سے جن کی حالت پنجاب میں خراب تھی اُن کی حالت اب اچھی ہے۔اور پھر ہم نے یہ نظارہ دیکھا کہ ہم میں سے بہت جن کے پاس ہندوستان میں زمین تھی اُن کی زمین چھن گئی۔لیکن خدا تعالیٰ نے پہلے سے یہاں ایک ذریعہ بنا دیا تا جائیدادیں چھن جانے کی وجہ سے کوئی پریشانی نہ ہو۔اس احسان کے بدلہ میں ایاز کی طرح احمدیوں پر بھی فرض عائد ہوتا ہے کہ انہیں احساس ہو کہ خدا تعالیٰ انہیں یہاں لایا ہے۔اگر خدا تعالیٰ نے ہمارے لئے یہاں زمین بنائی ہے تو ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم خدا تعالیٰ کے لئے زمین بنائیں اور خدا تعالیٰ کی زمین اس کے بندے ہیں جو ہدایت پا جائیں۔لیکن ہوا یہ کہ خدا تعالیٰ نے تو ہمیں زمین دے دی مگر ہم نے اسے زمین دلانے کی کوشش نہیں کی۔حالانکہ ہمارے لئے ثواب کا عظیم الشان موقع تھا۔اگر ہم اس موقع سے فائدہ اٹھاتے تو دنیا میں ایک عظیم الشان کام کر جاتے اور ہم پر خدا تعالیٰ کی بے شمار برکتیں اور رحمتیں ہوتیں۔تمہیں جو آرام کی جگہ ملی ہے وہ انہی لوگوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے جو اپنے وطن کی کو چھوڑ کر سندھ میں آئے۔وہ صرف دس پندرہ ہزار تھے اور اب یہاں چالیس پینتالیس لاکھ مسلمان ہیں۔ہمارا فرض ہے کہ ہم ان چالیس پینتالیس لاکھ کو چالیس پینتالیس کروڑ بنا ئیں۔پہلے ان کو جو اس ملک میں نام کے مسلمان ہیں انہیں سچا مسلمان بنا ئیں اور وہ آگے سارے ہندوستان کو مسلمان بنالیں۔ہندوستان میں جو لوگ بستے ہیں وہ بھی خدا تعالیٰ کے ہی بندے ہیں۔