خطبات محمود (جلد 33)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 372 of 397

خطبات محمود (جلد 33) — Page 372

1952 372 خطبات محمود مقام پھر بھی مقدس رہے گا کیونکہ جب کوئی جگہ مقدس ہو جاتی ہے تو اُس کی برکتیں اُس سے واپس نہیں لی جاتیں۔اس لئے کہ اُس کے حالات نہیں بدلتے۔وہ گناہ نہیں کرتا مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی مقدس جگہیں ہیں اور قیامت تک مقدس رہیں گی۔لیکن افسوس کہ وہاں کے رہنے والوں نے خدمت دین سے منہ موڑ لیا اس لئے جہاں تک ان جگہوں کا سوال ہے وہ مقدس ہیں۔لیکن جہاں کی تک ان کے رہنے والوں کا سوال ہے اب ان سب کو نیک نہیں کہا جا سکتا۔مگر اس سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی تعلیم میں کوئی فرق نہیں آتا۔اس وقت ربوہ ہی ایک ایسا مقام ہے جہاں کے رہنے والوں کی اکثریت خدمت دین کے لئے لگی ہوئی ہے۔اس لئے یہ مقام بھی مقدس ہے۔اور اسے آئندہ ایک زمانہ تک کے لئے دین کا مرکز بنایا گیا ہے۔اور یہاں کے رہنے والے بھی مقدس ہیں کیونکہ وہ اس کی تقدیس میں مدد دے رہے ہیں۔یہاں کے رہنے والوں کی اکثریت خدمت دین میں لگی ہوئی ہے۔بے شک جہاں تک انسان کا سوال ہے وہ کمزور ہوتا ہے اور اس سے کمزوریاں سرزد ہوتی رہتی ہیں۔اسی طرح اگر یہاں کے رہنے والوں میں بعض کمزوریاں پائی جاتی ہوں تو تو بہ واستغفار سے خدا تعالیٰ ان کمزوریوں کو معاف کر دے گا۔ایسے مقام پر آکر وقت ضائع کرنا نہایت افسوسناک امر ہوتا ہے۔مجھے آج خوشی ہوئی کہ نماز جمعہ میں بھی اور صبح دعا کے وقت بھی سوائے ایک معمولی تعداد کے باقی سب لوگ بیٹھے تھے۔میں سمجھتا ہوں کہ دوستوں نے میرے اعلان کو اہمیت دی ہے۔تین دن بیٹھ رہنا کوئی بڑی بات نہیں۔خدا تعالیٰ نے اسلام میں دس دن کا اعتکاف رکھا ہے۔معتکف دس دن تک مسجد میں بیٹھتا ہے لیکن یہاں تو صرف تین دن تک بیٹھنا ہوتا ہے۔پھر اعتکاف میں انسان 24 گھنٹے ایک گی بیٹھتا ہے لیکن یہاں صرف جلسہ کے دوران میں بیٹھنا ہوتا ہے۔پھر آپ اپنی بیوی بچوں اور دوستوں کے پاس جا سکتے ہیں لیکن اعتکاف میں یہ نہیں ہوتا۔اعتکاف میں انسان اپنے بیوی بچوں سے بھی جدا رہتا ہے اور پھر دس دن تک سارا وقت مسجد میں ہی کاٹتا ہے۔پس اس تھوڑے۔وقت کو زیادہ سے زیادہ ذکر الہی اور دعاؤں میں صرف کرو۔میں نے بتایا ہے کہ بعض مقامات مقدس ہوتے ہیں۔ربوہ بھی ایک مقدس مقام ہے۔رہنے والے بھی مقدس ہوں اور مقام بھی مقدس ہو اور دل بھی دعا میں لگا ہوا ہو تو دعا کی قبولیت