خطبات محمود (جلد 33) — Page 330
1952 330 خطبات محمود گزارہ کریں اور اس سے ان کی صحتیں خراب ہوں گی اور یا پھر سالن پکائیں۔اگر وہ روزانہ کی سالن پکائیں گے تو اس پر خرچ زیادہ ہو گا۔پس چاہیے تھا کہ ہم آہستہ آہستہ ان کی مشکلات کو دور کرتے اور انہیں ایسا بنا دیتے کہ وہ اس سکیم پر عمل کر سکتے۔اسی طرح بیمار اور بوڑھے ہیں ان کے لئے بھی ایک کھانے پر گزارہ کرنا مشکل ہے۔اس لئے چاہیے تھا کہ ایسی تجاویز اختیار کی جاتیں کہ احمدی اپنی صحت اور قوت کو بھی برقرار رکھ سکتے اور پھر بھی سادہ رہتے۔لیکن چونکہ ان کی باتوں پر پہلے غور نہیں کیا گیا اس لئے بعض لوگوں کے لئے یہ سکیم نا قابلِ عمل ہو گئی اور آہستہ آہستہ وہ لوگ اس پر عمل کرنے میں کمزوری دکھانے لگے۔مگر ضرورت ہے کہ بعض طریق ایسے اختیار کئے جائیں کہ جماعت کے لوگ سادگی کی زندگی بسر کریں اور اس کے لئے وقتاً فوقتاً غور ہوتا رہے۔مثلاً شادیوں اور بیاہوں پر ہم نے دعوتوں کو روک دیا تھا۔بعض لوگ چودھری ہوتے ہیں کی اور سمجھتے ہیں کہ ان کے لئے کوئی حکم نہیں۔میں بعض دعوتوں پر گیا تو چو دھری قسم کے لوگوں نے کی چائے وغیرہ تیار کر دی۔میں نے چائے نہ پی اس پر آہستہ آہستہ ان لوگوں نے بھی دعوتوں کو ختم کر دیا اور یہ دستور کم سے کم اب مرکز میں قائم ہو گیا ہے۔بہر حال کچھ چیزیں ایسی ہیں جنہیں جاری کرنا ضروری ہے۔لیکن چونکہ ہم بعض باتوں کو جاری نہیں رکھ سکے اس لئے ہم اپنے مقام سے ہٹ گئے حالانکہ کھانے وغیرہ میں سادگی نہایت ضروری چیز ہے۔آج کل قحط کے آثار ہیں۔مال مفت دل بے رحم۔صدر انجمن احمدیہ نے میرے پاس سفارش کر دی کہ کارکنوں کے قحط الاؤنس پھر مقرر کر دیئے جائیں حالانکہ جب قحط پڑ جاتا ہے تو آمد کم ہو جاتی ہے۔یا تو چار چار پانچ پانچ ہزار روپیہ روزانہ آتا تھا اور یا اب بارہ تیرہ سو یا پندرہ سولہ سو کی روزانہ آمد ہوتی ہے۔اور ایک دن تو اتنی کم آمد ہوئی کہ جب ہم ہجرت کے بعد لاہور آئے اور چندے آنے شروع ہوئے تو اُس وقت جتنی آمد ہوئی تھی اُس دن اس سے بھی کم آمد تھی۔یعنی اُس دن دوسور و پی ! اس سے کچھ زیادہ کی آمد ہوئی حالانکہ اس سے پہلے دو ہزار سے چار پانچ ہزار روپیہ کی روزانہ آمد ہوتی تھی۔صدر انجمن احمدیہ کے کارکنوں کی تنخواہوں پر چالیس ہزار روپیہ سے زائد خرچ ہوتا ہے اور اگر سائر اور جلسہ سالانہ کے اخراجات کو ملا لیا جائے تو نوے ہزار تک خرچ جا پہنچتا ہے۔اب اگر روزانہ چند سو روپیہ کی آمد ہوگی تو الاؤنس کی زیادتی کون دے گا؟ صدر انجمن احمد یہ کے لحاظ سے ان کی یہ سفارش بھی غلط تھی کہ مہنگائی الاؤنس بڑھائے جائیں کیونکہ کارکنوں کو سال کے