خطبات محمود (جلد 33)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 286 of 397

خطبات محمود (جلد 33) — Page 286

1952 286 خطبات محمود ہو گا کہ ہرانسان کا ذہن، دکان، نوکری ، کلر کی ، صحت، تندرستی وغیرہ کی طرف جا رہا ہے اور اگر کوئی خانہ خالی ہے تو وہ صرف خدا تعالیٰ کا ہے۔بہت کم خطوط ایسے نکلیں گے جن کے لکھنے والوں کی میں خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا کرنے کی تڑپ پائی جاتی ہو۔سو سوا سو خطوط میں سے ایک دو خط ایسے کی ہوں گے جن میں تعلق باللہ اور خدا تعالیٰ سے محبت پیدا کرنے کے لئے دعا کی درخواست کی جاتی ہے۔خصوصاً نوجوانوں میں میں دیکھتا ہوں کہ ان میں خدا تعالیٰ سے ملنے کی خواہش بہت کم ہے۔ان کی زبان زیادہ لمبی ہوتی ہے ، وہ دوسروں پر اعتراضات کریں گے ، ان میں نقص نکالیں کی گے لیکن ان میں سے کوئی اپنی طرف نہیں دیکھے گا کہ اس میں فلاں نقص ہے اور اس کی اصلاح کی تھی ضرورت ہے۔حضرت مسیح علیہ السلام نے فرمایا ہے تمہیں دوسرے کی آنکھ کا تنکا تو نظر آتا ہے لیکن اپنی آنکھ کا شہتیر نظر نہیں آتا 1۔یہ فقرہ کیا ہی سچا فقرہ ہے۔دنیا میں بہت سے لوگ ایسے پائے جاتے ہیں جو اپنے آپ کو مصلح اور ریفارمر قرار دینا چاہتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ گند میں سے مشک نکالنے کی کوشش کرتے ہیں۔بھلا کوئی انسان پیشاب اور پاخانہ سے بھی مُشک نکال سکتا ہے۔مشک کے لئے خدا تعالیٰ نے جو ذرائع بتائے ہیں انہیں ذریعوں سے وہ حاصل ہوگی۔اور عبادت حسن ظنی ، اطاعت، دین کے لئے قربانی کا جذبہ نماز اور روزہ وغیرہ ہی ایسے ذرائع ہیں جن سے خدا تعالیٰ ملتا ہے۔اگر تم خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا کرنا چاہتے ہو تو اُس کے حصول کے جوذ رائع ہیں اُن سے غافل نہیں ہونا چاہیے۔میں نے جماعت کو پہلے بھی کئی بار کہا ہے اور اب پھر کہنا چاہتا ہوں خصوصاً نو جوانوں کو میں کہتا ہوں کہ اگر تم احمدیت ، اسلام اور مذہب سے کوئی فائدہ اٹھانا چاہتے ہوتو وہ فائدہ تم اُس وقت تک نہیں اٹھا سکتے جب تک کہ تمہیں خدا تعالیٰ نہ ملے۔باقی چیزیں اس کی تابع ہیں۔بے شک احمدیت کی ترقی اچھی چیز ہے لیکن اگر ایک گاؤں سارے کا سارا احمدی ہو جائے اور اسے خدا تعالیٰ نہ ملے تو صرف اتنی بات ہوگی کہ اس سیاہی سے منہ کالانہیں کیا اُس سیاہی کی سے منہ کالا کر لیں۔اس گندے جو ہڑ سے پانی نہیں پیا اُس گندے جو ہڑ سے پانی پی لیا۔اگر خدا تعالیٰ نہیں ملتا تو سیاہی نور نہیں بن جائے گی۔اگر خدا تعالیٰ نہیں ملتا تو جو ہر آب زمزم نہیں بنے گا۔سیاہی سیاہی ہی ہے چاہے اس کا نام ہندو رکھ لو ، عیسائی رکھ لو، مسلمان رکھ لو یا احمدی رکھ لو۔چھپڑا جس کو اردو میں جو ہر کہتے ہیں وہ جو ہڑ ہی ہے وہ آب زمزم نہیں کہلا سکتا چاہے اُس کا کوئی تج