خطبات محمود (جلد 33) — Page 265
1952 265 خطبات محمود کے یہ نام بن سکے۔میں جس نتیجہ پر پہنچا ہوں وہ یہی ہے کہ لکھنے والے نے اپنا نام چھپایا ہے۔پس سب سے پہلی یہی مشکل ہے جو اس نے میرے سامنے پیش کر دی۔یہ کم سے کم اس نے جوا اپنا نام لکھا ہے اس سے میں نے یہی اثر قبول کیا ہے کہ اس نے اپنا نام چھپایا ہے۔پس میرے لئے یہ امر مشکل ہو گیا ہے کہ میں اس شکایت کی تحقیقات کرسکوں۔اور مشکل بھی ایسا کہ میرے لئے کوئی چارہ نہیں کہ یا تو میں اس کی بات کو رڈ کر دوں یا قرآن کریم کو ر ڈ کر دوں۔اب سیدھی بات ہے کہ میں قرآن کریم کی بات کو رد نہیں کر سکتا۔میں اسی کی بات ہی کو رڈ کروں گا۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تمہارے پاس کوئی شکایت پہنچتی ہے تو پہلے اس کی تحقیق کرو۔اور تحقیق کرنے سے پہلے یہ بات دیکھنی پڑتی ہے کہ شکایت کرنے والا کیسا ہے ، وہ مومن ہے یا فاسق۔اور اگر تمہیں معلوم ہو جائے کہ شکایت کرنے والے کا کیریکٹر مشتبہ ہے تو پھر تم اپنے طور پر اس خبر کی تحقیقات کرو اور تحقیقات کے بعد معلوم کرو کہ آیا جو کچھ وہ کہتا ہے وہ سچ ہے یا نہیں۔یہ قرآنی تعلیم ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِن جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَا فَتَبَيَّنُوا 1 - اگر تمہارے پاس کوئی فاسق شکایت لے کر آتا ہے اور وہ تمہارے سامنے کسی کے متعلق کوئی بُری بات کہتا ہے تو تم اس کی تحقیقات کرو پھر کوئی اور کارروائی کرو۔اب اس شخص نے جو بات بتائی ہے بظا ہر نظر آتا ہے کہ وہ خود مجرم ہے۔جب اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ کم سے کم اگر کوئی فاسق تمہارے پاس شکایت لے کر آتا ہے تو پہلے اُس کی تحقیق کر لو۔تو اب اگر لکھنے والے نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا تو ہمیں یہ پتا کیسے لگے گا کہ وہ فاسق ہے یا مومن۔اس آیت میں ایک نکتہ یہ بھی ہے کہ تم دیکھ لو کہ آیا شکایت کرنے والا جو شیلا اور لڑا کا تو نہیں۔آیا وہ معمولی سی بات کو بڑا تو نہیں بنالیتا وہ بات بات پر جوش میں تو نہیں آ جاتا ؟ فاسق کے معنی صرف بدکار کے ہی نہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ عربی میں بدکارکو بھی فاسق کہہ لیتے ہیں۔لیکن لغت کے لحاظ سے فاسق اُس شخص کو بھی کہتے ہیں جو تیز طبیعت ہو ، بات بات پرلڑ پڑتا ہو۔فاسق عربی کا لفظ ہے اردو کا نہیں۔اور عربی میں اسکے مفہوم میں چھوٹی چھوٹی باتیں بھی آ جاتی ہیں۔فستق کبھی بدکاری کے معنوں میں بھی آتا ہے اور کبھی اس کے معنی عدم اطاعت کے بھی ہوتے ہیں۔یہ لفظ وسیع المعانی ہے۔جس طرح مکر“ کا لفظ قرآن کریم میں کافروں کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ کے لئے بھی استعمال ہوا ہے۔اسی طرح فاسق کا لفظ