خطبات محمود (جلد 33) — Page 264
1952 264 (30) خطبات محمود اگر تم دوسروں پر قرآن کریم کی حکومت کو قائم کرنا چاہتے ہو تو اپنے پر بھی اس کی حکومت قائم کرو فرموده 5 ستمبر 1952ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: جیسا کہ احباب کو معلوم ہے کہ عرصہ سے میری طبیعت خراب چلی آ رہی ہے اس لئے میں کی روزانہ نمازوں میں نہیں آسکتا۔إِلَّا مَا شَاءَ الله بعض نمازوں میں آجاتا ہوں۔پھر اس بیماری کی وجہ سے ذہن پر بھی اثر ہے۔میں کئی دفعہ اس تکلیف میں لوگوں کے نام بھول جاتا ہوں اور بسا اوقات دوسرے سے پوچھنا پڑتا ہے کہ فلاں کا کیا نام تھا۔ربوہ سے کسی نے میرے پاس ایک شکایت کی ہے۔اس کے متعلق آج میرا کچھ بیان کرنے کا ارادہ تھا۔لیکن جو اصل بات تھی وہ تو بھول گئی ہے۔اور ایک ضمنی بات یاد رہ گئی ہے۔اور میں سمجھتا ہوں کہ چونکہ میری طبیعت خراب ہو گئی ہے اس لئے اگر وہ بات یاد بھی رہ جاتی تو میں اتنا لمبا بول نہیں سکتا تھا۔اب جو بات یا درہ گئی ہے اُس کے متعلق کچھ بیان کروں گا۔شکایت کرنے والے نے جو چٹھی میرے نام بھیجی ہے اُس کے نیچے اُس نے اپنا نام نہیں لکھا بلکہ اُسے چھپانے کی کوشش کی ہے۔چنانچہ اس نے چٹھی کے نیچے لکھا ہے ”حمزادی“۔میرے علم بس ہندوستان یا کسی اور ملک میں حمزادی کوئی نام نہیں۔اسی طرح اگر اسے کسی جگہ کی طرف بھی منسوب کیا جائے تو میرے علم میں کسی ملک، شہر یا جگہ کا نام بھی ایسا نہیں جس کی طرف منسوب کر