خطبات محمود (جلد 33) — Page 215
1952 215 (25) خطبات محمود اللہ تعالیٰ کی طرف جھکو اور اُسی پر توکل کرو کہ تمہاری تمام مشکلات کا یہی واحد علاج ہے (فرمودہ 18 جولائی 1952ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: " شاید 1911ء کی بات ہے جبکہ میں شملہ گیا ہوا تھا۔وہاں میں نے ایک رؤیا دیکھا کہ گویا مجھے کسی کام پر مقرر کیا گیا ہے۔یہ مجھے یاد نہیں رہا کہ آیا اللہ تعالیٰ نے وہ کام میرے سپرد کیا تی تھا یا اس کے کسی فرشتے نے اس کام پر مجھے مقرر کیا۔ممکن ہے اُس وقت یہ چیز میرے ذہن میں ہو مگر اس وقت نہیں۔بہر حال کسی بالا ہستی نے میرے سپر د ایک کام کیا اور اُس کام پر روانہ ہوتے وقت مجھے یہ نصیحت کی کہ جس کام کے لئے تمہیں بھجوایا جارہا ہے اس کے رستہ میں تمہیں بڑی بڑی مشکلات پیش آئیں گی۔چاروں طرف سے تمہیں ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش کی جائے گی اور کتی لوگ تمہیں تمہارے اصل مقصد سے غافل رکھنے کی کوشش کریں گے مگر تم اُن کی طرف کوئی توجہ نہ کی کرنا اور سیدھے چلتے چلے جانا۔پھر یہ بھی کہا کہ تمہاری توجہ کو پھرانے کے لئے یہ مشکلات کئی جی شکلوں میں آئیں گی۔کبھی وہ غیر مرئی ہوں گی اور کبھی مرئی ہوں گی۔کبھی وہ ڈرانے والی شکلوں کی میں تمہارے سامنے آئیں گی اور کبھی یونہی آوازیں سنائی دیں گی مگر تم ان کی پروا نہ کرنا اور یہی کہتے چلے جانا کہ ” خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ”خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ۔چنانچہ میں اس کام کے لئے روانہ ہو گیا۔ابھی تھوڑی دور ہی گیا تھا کہ 9966