خطبات محمود (جلد 33) — Page 216
1952 216 خطبات محمود وو 66 ایک بھاری جنگل رستہ میں آگیا اور ایک دشوار گزار پہاڑی رستہ سے مجھے گزرنا پڑا۔میں ایک پگڈنڈی پر جارہا تھا کہ مجھے اپنے دائیں اور بائیں اور آگے اور پیچھے سے مختلف قسم کی آوازیں آنے لگیں اور مجھے مختلف طریق سے اپنے مقصد سے پھرانے لگیں۔کبھی وہ مجھے دوستانہ رنگ میں بلاتی تھیں اور کبھی دشمنی کے رنگ میں بلاتی تھیں۔کئی دفعہ مجھے بلانے والے نظر نہیں آتے تھے اور کبھی ڈرانے والی چیزیں مجھے نظر آتی تھیں۔کبھی شیر کی شکل ہوتی تھی تو انسان کا دھڑ ہوتا تھا، کبھی انسان کی شکل ہوتی تھی تو شیر کا دھڑ ہوتا تھا۔کبھی انسان کا منہ ہوتا تھا اور گدھے کا جسم ہوتا تھا اور کبھی گدھے کا منہ ہوتا تھا اور انسان کا جسم ہوتا تھا۔کبھی خالی سر پھرتے نظر آتے تھے اور کبھی خالی دھڑ باتیں کرتے ہوئے نظر آتے تھے۔غرض جب چاروں طرف اسی قسم کے نظارے نظر آتے اس پر میں کہتا ” خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ “۔اور جب میں ” خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ کہتا تو ڈرانے والی چیزیں سب غائب ہو جاتیں۔اگر وہ آواز میں غیر مرئی ہوتی تھیں تو بند ہو جاتیں۔اگر خالی دھڑ ہوتے تو غائب ہو جاتے۔مگر تھوڑی دور چل کر پھر اور شکلیں ظاہر ہو جاتیں۔لیکن جب میں پھر خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ کہتا تو وہ سب غائب ہو جاتیں۔پھر ایک نیا فتنہ کھڑا ہوتا اور تھوڑی دیر کے بعد وہ فتنہ غائب ہو جاتا۔پھر ایک نیا فتنہ کھڑا ہوتا اور تھوڑی دیر کے بعد وہ بھی مٹ جاتا۔یہاں تک کہ میں سفر طے کر کے منزلِ مقصود تک پہنچ گیا۔یہ چالیس سال پہلے کی خواب ہے جس میں در حقیقت ان آنے والی مصیبتوں اور مشکلات کا علاج بتایا گیا تھا جو ازل سے خدا کی طرف سے جماعت احمدیہ کے لئے مقرر ہیں۔اس خواب کے کئی پہلو متفرق اوقات میں پورے ہو کر جماعت کے لئے ازدیاد ایمان کا موجب ہوئے اور اب تک ہو رہے ہیں۔ہماری جماعت پر اس قدر مصائب اور ابتلاء آئے اور آتے رہے کہ ہر وقت سمجھا گیا کہ یہ جماعت ختم ہو گئی ہے لیکن ہر فتنہ کے بعد دنیا نے یہی دیکھا کہ احمدیت پہلے سے بھی زیادہ مضبوطی سے قائم ہے۔آپ لوگوں نے بارہا دیکھا کہ خدا تعالیٰ نے شدید مخالفتوں کے کی باوجود جماعت کو بڑھایا اور جس چیز کی اس نے پہلے سے خبر دے دی تھی اُس کو ہمیشہ پورا کیا۔اتنے واضح نشانات دیکھنے کے بعد بھی اگر ہماری جماعت کبھی متر ڈو ہو تو اس کو یقین دلانے کا کیا ذریعہ ہو سکتا ہے۔ہمیں بتایا گیا ہے کہ مشکلات آئیں گی اور مختلف شکلوں اور مختلف اوقات میں آئیں گی۔اور پھر بتایا گیا ہے کہ اس کا یہ علاج نہیں کہ تم فساد کر نے لگ جاؤ بلکہ اس کا علاج صرف