خطبات محمود (جلد 33) — Page 135
1952 135 (16 خطبات محمود جو قوم خدا تعالیٰ کے گھر کو آبا در کھنے کی کوشش کرتی ہے دنیا کی بڑی سے بڑی طاقت بھی اُس کے گھر کو ویران نہیں کر سکتی ہماری جماعت کو چاہیے کہ یورپ کے مختلف ممالک میں مساجد تعمیر کرنے کی بابرکت تحریک میں پورے زور سے حصہ لے (فرموده 16 مئی 1952ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : پچھلے جمعہ میں بھی میں نے دیکھا کہ سائبان نہیں لگے ہوئے تھے۔مگر اُس دن ہوا تیز چل رہی تھی اور جو میں کسی قدر خنکی تھی۔میں نے اسے اس بات پر محمول کیا کہ سلسلہ کے مال کی حفاظت کے لئے جبکہ لوگوں کو اتنی تکلیف نہیں پہنچ سکتی تھی منتظمین نے عقل اور تدبر سے کام لیا ہے۔لیکن آج ہوا نہیں چل رہی ، دھوپ تیز ہے پھر بھی میں دیکھتا ہوں کہ سائبان نہیں لگائے گئے جس کی وجہ سے باہر بیٹھنے والے لوگوں کے لئے بیماری کا خطرہ ہے۔لوگ سمٹ کر مسجد کے اندر تو بیٹھے ہوئے ہیں لیکن نمازوں کے لئے انہیں باہر نکلنا پڑے گا۔اور آجکل کی گرمی میں دو چار منٹ بھی ساکن بیٹھنا یا کھڑا ہونا مشکل ہوتا ہے۔چلتے پھرتے ہوئے اور بات ہوتی ہے اُس کی وقت کچھ نہ کچھ ہوا لگتی رہتی ہے اور انسان گرمی کی شدت کو زیادہ محسوس نہیں کرتا۔پس میں نہیں تھی