خطبات محمود (جلد 33)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 134 of 397

خطبات محمود (جلد 33) — Page 134

1952 134 خطبات محمود حافظہ بہت اچھا تھا چنانچہ عربی و فارسی ، طب و نجوم اور موسیقی میں جلدی کمال حاصل کر لیا۔اصناف شاعری میں قصیدہ ، رباعی ، غزل ، ترکیب بند، مثنوی سبھی پر طبع آزمائی کی ہے۔مومن نہایت آزاد مزاج ، قانع اور وطن پرست تھے۔وکی پیڈیا آزاد دائرہ معارف زیر لفظ "مومن خان مومن :11: ناسخ: (امام بخش ناسخ ) (1776 ء تا 1838 ء ) مغل دور کے مشہور اردو شاعر تھے۔وکی پیڈیا آزاد دائرہ معارف زیر لفظ "امام بخش ناسخ) :12: سعدی: ( شیخ سعدی) مصباح الدین شیخ سعدی آج سے تقریبا 800 برس پہلے ایران کے شہر شیراز میں پیدا ہوئے۔آپ ایک بہت بڑے معلم مانے جاتے ہیں۔آپ کی دو کتابیں گلستان اور بوستان بہت مشہور ہیں ، گلستان نثر کی کتاب اور بوستان نظم کی کتاب ہے۔وکی پیڈیا آزاد دائرہ معارف زیر لفظ " شیخ سعدی) :13: حافظ ( حافظ محمد شیرازی) فارسی شاعر حافظ شیرازی کی زندگی کا زمانہ 726 سے 792 ہجری شمار کیا جاتا ہے۔حافظ کی زندہ جاوید تصنیف اس کا دیوان ہے جو غزلیات، قصائد ، قطعات اور رباعیوں پر مشتمل ہے۔علاوہ ازیں حافظ نے تفسیر قرآن بھی تحریر کی۔محمد گل اندام کے نزدیک حافظ شیرازی نے کشاف اور مصباح کے حواشی بھی تحریر کئے۔وکی پیڈیا آزاد دائرہ معارف زیر لفظ " حافظ شیرازی :14: عرفی ( عرفی شیرازی ) 16 ویں صدی کے مشہور فارسی شاعر تھے۔یہ شیر از ایران میں پیدا ہوئے اور ہندوستان کی طرف ہجرت کی۔ہندوستان میں اکبر بادشاہ کے درباری شاعر رہے۔آپ کا شمار ہندوستانی انداز میں فارسی کے سب سے مستند شعراء میں ہوتا ہے۔وکی پیڈیا آزاد دائرہ معارف زیر لفظ عرفی شیرازی) :15: اذْقَالَ الْحَوَارِيُّوْنَ يُعِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ هَلْ يَسْتَطِيعُ رَبُّكَ أَنْ يُنْزِلَ عَلَيْنَا مَا بِدَةً مِنَ السَّمَاءِ قَالَ اتَّقُوا اللهَ إِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِينَ (المائدة: 113)