خطبات محمود (جلد 33) — Page 133
1952 133 خطبات محمود عرش سے یہ کہا کہ اُٹھ ! اور میں تجھے اٹھاؤں گا۔اگر ہم پھر بھی نہیں اٹھتے تو ہم سے زیادہ بد بخت اور کون ہوسکتا ہے۔“ 1: آل عمران: 191، 192 ( الفضل 6 جون 1952ء) 2: أود بلا و: بلی سے مشابہہ ایک جانور جو دریاؤں کے کنارے رہتا اور مچھلی مینڈک کھاتا ہے۔بیوقوف آدمی 3: النجم : 9 :6 :4 القول المختصر فى علامات المهدى المنتظر لابی عباس الهیتمی صفحہ نمبر 40 مکتبہ سید احمد شہید لاہور 5: بائرن : (Byron)(1788ء-1824ء) انگریزی کا رومانی شاعر۔1798ء میں لارڈ کا موروثی خطاب پایا۔یونان اور سپین کا سفر کیا اور واپس آکر یونان کی جنگ آزادی کے حق میں نظم لکھی۔وکی پیڈیا آزاد دائرہ معارف زیر لفظ 'لارڈ بائرن) : ٹینی سن (Tennyson)(1809ء-1892ء) پورا نام Alfred Tennyson تھا۔انگریز شاعر جس کی سب سے مشہور نظم ”Inmemoriam‘ تھی۔یہ ایک طویل مرثیہ تھا جو شاعر نے اپنے دوست کی وفات پر لکھا۔اسی سال شاعر کو ملک الشعراء کا خطاب ملا۔اسی طرح مینی سن کو لارڈ کا خطاب بھی دیا گیا۔( وکی پیڈیا آزاد دائرہ معارف زیر لفظ "الفریڈ ٹینی سن) کیٹس: (Keats) (1795ء-1821ء) انگریزی ادب کا ایک عظیم شاعر۔اس کی خوبصورت شاعری حسوں کو متاثر کرتی ہے۔پورا نام John Keats ہے۔وکی پیڈیا آزاد دائرہ معارف زیر لفظ ” جان لیٹس) ورڈزورتھ (William Wordsworth)(1770ءتا1850ء) برطانیہ کا ایک مشہور رومانی شاعر تھا۔1843 ء سے اپنی وفات تک برطانیہ کا ملک الشعراء “ رہا۔انگریزی ادب میں رومانیت کا آغاز کرنے والے دو ابتدائی شعراء میں سے ایک تھا۔وکی پیڈیا آزاد دائرہ معارف۔زیر لفظ ولیم ورڈزورتھ) :9 غالب (مرزا اسد اللہ خاں غالب ) (1797ء تا 1869ء ) اردو زبان کے سب سے بڑے شاعر سمجھے جاتے ہیں۔1850ء میں بہادر شاہ ظفر نے مرزا غالب کو نجم الدولہ، دبیر الملک نظام جنگ کا خطاب عطا فر مایا۔وکی پیڈیا آزاد دائرہ معارف زیر لفظ ”مرزا اسد اللہ غالب) 10 مومن : ( مومن خان مومن ) ( 1800 ء تا 1851ء) مومن بچپن سے ہی ذہین طبع تھے ،