خطبات محمود (جلد 33)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 305 of 397

خطبات محمود (جلد 33) — Page 305

1952 305 (36) خطبات محمود ہماری جماعت دنیا میں ایک عظیم الشان روحانی تغیر پیدا کرنے کے لئے قائم ہوئی ہے اپنے اندر ایک روحانی تبدیلی پیدا کرو کہ اس کے بغیر تم دوسروں کے قلوب کی اصلاح نہیں کر سکتے (فرموده 31 اکتوبر 1952ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: دنیا میں تغیر پیدا کرنے کے دو ہی ذرائع ہوتے ہیں۔ایک اندرونی اور ایک بیرونی۔بعض علوم اور بعض تغیرات باہر سے اندر کی طرف جاتے ہیں اور بعض علوم اور بعض تغییرات اندر سے باہر کی طرف جاتے ہیں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا ہے۔ہم نے تیرے دل پر کلام نازل کیا 1۔یعنی اللہ تعالیٰ کی طرف سے وحی پہلے دل پر نازل ہوئی اور اس کے بعد اس نے افکار ، آنکھوں اور کانوں پر اثر کیا۔پس ج بعض علوم باہر سے اندر کی طرف آتے ہیں۔پہلے وہ کانوں اور آنکھوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔پھر احساسات اور جذبات پر اثر انداز ہوتے ہیں۔پھر دماغ پر اثر کرتے ہیں اور اس کے بعد دل پر اثر کرتے ہیں۔لیکن بعض علوم پہلے دل پر نازل ہوتے ہیں۔پھر افکار یعنی دماغ پر ان کا اثر