خطبات محمود (جلد 33)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 8 of 397

خطبات محمود (جلد 33) — Page 8

خطبات محمود 1952 خاص پلان بنانی چاہیے اور پھر اس کے مطابق کام کرنا چاہیے پلان کوئی نہیں۔صرف یہ ہوتا ہے کہ کوئی خط کی آیا اور اُس کا جواب دے دیا۔انہیں یہ پتا ہونا چاہیے کہ ان پیشوں کی کون سی شاخوں میں ہمارے نوجوان گئے ہیں اور کتنی شاخیں ایسی ہیں کہ ان میں جماعت کے نوجوانوں کو بھیجنا چاہیے۔لیکن نظارت امور عامہ کو اس طرف قطعی طور پر کوئی توجہ نہیں۔اس میں بھی تنظیم کی ضرورت ہے۔تعلیم بھی اس میں آ جائے گی۔جب کوئی کچ طالب علم ایک خاص پیشہ کی طرف جانے کا ارادہ کرے تو لازماً وہ اُس کے مطابق اپنی تعلیم کو بھی بدلنا شروع کر دے گا۔پس میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں اس سال اپنے کام کو زیادہ سے زیادہ منتظم کرنا چاہیے تا ہماری تھوڑی سی جی طاقت زیادہ سے زیادہ فوائد اور نتائج پیدا کر سکے۔“ (الفضل 11 جنوری 1952ء)