خطبات محمود (جلد 33) — Page 47
1952 47 خطبات محمود انتہا درجہ کا وہم ہے۔بہر حال اس شخص پر کسی نے زور دیا اور کہا تم کسی دررزی پر اعتبار نہ کرو درزی ضرور چور ہوتا ہے اور یہ بات اس کے دماغ میں بیٹھ گئی اور اس نے سمجھا کہ اسے ہوشیار رہنے کا موقع مل گیا ہے۔ایک دن اس نے کچھ کپڑا خریدا اور اس نے ارادہ کیا کہ اس کپڑے کی ٹوپی بنوائے۔چنانچہ وہ ایک درزی کے پاس گیا اور اس سے دریافت کیا کہ کیا اس کپڑے کی ٹوپی بن جائے گی ؟ درزی نے کہا ہاں اس کی ٹوپی بن جائے گی۔چونکہ اس شخص کو یقین دلایا گیا تھا کہ درزی ضرور چور ہوتا ہے اس لئے اس نے خیال کیا کہ یہ کپڑا ایک ٹوپی سے زیادہ ہے اور درزی نے اندازہ لگاتے وقت یہ گنجائش رکھ لی ہے کہ اس کے لئے کچھ کپڑا بچ جائے اس لئے کی اس نے پھر دریافت کیا کہ کیا اس کپڑے کی دوٹو پیاں بن جائیں گی؟ درزی نے کہا ہاں ! اس کی دوٹو پیاں بن جائیں گی۔جب درزی نے یہ کہا کہ اس کی دو ٹو پیاں بن جائیں گی تو چونکہ اس کی کے استاد نے اسے یقین دلایا ہوا تھا کہ درزی ہمیشہ کچھ کپڑا بچا لیتا ہے اس لئے اس نے پھر یہی سوچا کہ شاید تین ٹو پیاں بن جائیں اس لئے اس نے درزی سے کہا کیا اس کی تین ٹو پیاں بن کج جائیں گی ؟ اس نے کہا ہاں اس کی تین ٹوپیاں بن جائیں گی۔درزی کا یہ جواب سن کر اس کا شبہ یقین سے بدل گیا اور اس نے خیال کیا کہ اگر میں ایک ٹوپی بنوا تا تو درزی دو ٹوپیوں کا کپڑا چرالیتا اور اگر میں دوٹو پیاں بنوا تا تو ایک ٹوپی کا کپڑا درزی نے رکھ لینا تھا۔اسے یقین ہو گیا کہ کپڑے میں اب بھی گنجائش موجود ہے اور چوتھی ٹوپی بن سکتی ہے۔ورنہ درزی یہ نہ کہتا کہ اس کی تین ٹو پیاں بن جائیں گی۔اس نے اپنے لئے بھی تو کپڑا بچانا ہے۔اس نے پھر دریافت کیا کہ کیا اس کی چارٹو پیاں بن جائیں گی ؟ تو درزی نے کہا ہاں اس کی چارٹو پیاں بن جائیں گی۔اس پر اس کا شبہ اور بڑھ گیا اور اس نے خیال کیا کہ اب بھی کچھ کپڑا بچ جائے گا اس لئے اس نے پھر دریافت کیا کہ کیا اس کی پانچ ٹوپیاں بن جائیں گی ؟ درزی نے کہا ہاں اس کی پانچ ٹوپیاں بن چی جائیں گی۔اس نے خیال کیا جب درزی پانچ ٹوپیاں بنانی مانتا ہے تو اس کی چھ ٹو پیاں بھی بن ج سکتی ہیں میں کیوں نہ چھوٹو پیاں بنوا لوں۔اس لئے اس نے کہا کیا اس کی چھوٹو پیاں بن سکتی ہیں ؟ تو درزی نے کہا ہاں اس کی چھٹو پیاں بن سکتی ہیں۔اسے اب بھی یقین تھا کہ درزی نے کپڑا ضرور بچایا ہے۔اس لئے اس نے پھر دریافت کیا کہ کیا اس کی سات ٹوپیاں بن سکتی ہیں؟ تو تھی