خطبات محمود (جلد 33)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 361 of 397

خطبات محمود (جلد 33) — Page 361

1952 361 (40 خطبات محمود جلسہ سالانہ پر یہ ارادہ لے کر آؤ کہ تم نے جلسے کی برکات حاصل کرنی ہیں مہمانوں کی خدمت کے لئے اپنے مکانات اور اپنی خدمات پیش کرو (فرموده 19 دسمبر 1952ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : میری طبیعت چونکہ کمزور ہے خصوصاً کل یکدم سردی پڑنے کی وجہ سے میرے دل اور اعضاء پر اس کا اثر پڑا ہے اس لئے میں زیادہ لمبا خطبہ نہیں پڑھ سکتا۔مختصراً میں جماعت کو آنے والے جلسہ کے متعلق جو اگلے جمعہ سے شروع ہو جائے گا توجہ دلاتا ہوں کہ احباب زیادہ سے زیادہ مکان مہمانوں کی رہائش کے لئے دیں اور زیادہ سے زیادہ دوست مہمانوں کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو پیش کریں۔آج سے پہلے ہم مکانوں کا نام نہیں لے سکتے تھے کیونکہ پہلے یہاں مکانات نہیں تھے۔اب خدا تعالیٰ کے فضل سے سینکڑوں مکانات بن چکے ہیں۔پس احباب کو جلسہ سالانہ کے لئے زیادہ سے زیادہ مکانات دینے چاہئیں اور زیادہ سے زیادہ اپنی خدمات پیش کرنی چاہئیں۔ابھی ربوہ کی آبادی بہت کم ہے اور اگر چہ مہمان اتنے زیادہ نہیں آتے جتنے