خطبات محمود (جلد 33)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 182 of 397

خطبات محمود (جلد 33) — Page 182

1952 182 خطبات محمود پس یہ دن خاص دن تھے اور اب یہ دن 36 سال کے بعد ہی آسکتے ہیں۔جن لوگوں کی تھی عمریں اب چالیس سال کے قریب ہیں چھتیس سال کے بعد یا تو وہ زندہ نہیں ہوں گے اور یا اس کی قابل نہیں ہوں گے کہ اتنے شدید گرم دنوں میں روزے رکھ سکیں کیونکہ 36 سال کے بعد ان کی ج عمر 76 سال کی ہوگی اور اس عمر میں بیشتر حصہ لوگوں کا یا تو مر چکا ہوتا ہے یا ان کے قومی اتنے مضمحل ہو جاتے ہیں کہ وہ روزہ رکھنے کے قابل نہیں رہتے۔ہاں جو نو جوان ہیں اور ان کی عمر 17 ، 18 سال کی ہے اور انہیں اس سال روزے رکھنے کی توفیق ملی ہے ان کے لئے امکان ہے کہ وہ 36 سال کے بعد ان دنوں میں روزے رکھ سکیں کیونکہ 36 سال کے بعد ان کی عمر 54،53 سال کی ہوگی۔غرض یہ دن خاص تھے اور موسم نے انہیں اور بھی خاص بنا دیا تھا۔درحقیقت اس موسم کی شدت ایسی تھی کہ علاوہ روزوں کے انسانی دماغ بھی اس سے متاثر ہوئے ہیں۔بسا اوقانہ بعض چیزوں کے نام بھی یاد نہیں رہتے کیونکہ شدت گرمی کی وجہ سے حواس پورے طور پر کام نہیں کرتے۔اب غالباً تین دن اور باقی ہیں بلکہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ اب صرف دو ہی دن باقی ہیں کیونکہ اُن کے نزدیک چاند ایک دن بعد دیکھا گیا ہے۔اگر پہلی صورت ہے تو یہ مہینہ لا زما انتیس دن کا ہو گا اور اس لحاظ سے عید پیر کے دن ہو گی اور اگر چاند ایک دن بعد میں دیکھا گیا ہے اور گزشتہ مہینہ میں دن کا تھا تو اٹھائیس روزوں کے بعد عیدا تو ار کو ہوگی۔اور اگر پہلا مہینہ انتیس دن کا تھا تو یا اتوار کو یا پیر کو عید ہو گی۔یہ ساڑھے تین دن جو باقی ہیں ( نصف دن جمعہ کا ) ان میں ہمیں زیادہ سے زیادہ دعائیں کرنی چاہئیں۔در حقیقت مذہب نام ہے روحانیت کا۔مذہب قشر اور چھلکے کا نام نہیں۔مذہب محبت کے اس تعلق کو مضبوط کرنے کا نام ہے جو انسان کو خدا تعالیٰ سے ہے۔اگر انسان کو خدا تعالیٰ۔محبت نہیں تو ساری باتیں زبانی کھیل ہیں اور کچھ نہیں۔اگر انسان کو خدا سے محبت کا تعلق نہیں تو یہ نماز جو ہم پڑھتے ہیں ، یہ روزے جو ہم رکھتے ہیں ، یہ زکوۃ جو ہم دیتے ہیں، یہ حج جو ہم کرتے ہیں ، یہ بنی نوع انسان کی خدمات جو ہم کرتے ہیں یہ چونکہ ساری کی ساری اظلال ہیں پس اگر اصل چیز ہے ہی نہیں تو ظل کہاں سے آئے گا۔اگر کسی کو ظل اچھا لگتا ہے تو لا زما وہ اصل کی طرف جائے گا۔تم کسی چیز کی تصویر دیکھتے ہو تو وہ تصویر تمہارے اندر کیا جذبہ پیدا کرتی ہے۔ایک اچھی چی