خطبات محمود (جلد 33) — Page 102
خطبات محمود 102 1952 اہمیت کتنی بڑھ جاتی ہے۔اور پھر ان لوگوں کا کیا حال ہونا چاہیے جنہیں اسی غرض کے لئے پیدا کیا گیا ہو کہ وہ کام کریں اور کرتے چلے جائیں۔جس طرح شہد کی مکھیاں سارا دن شہد جمع کرنے میں مشغول رہتی ہیں، جس طرح چیونٹیاں سردی کے موسم کے شروع میں غلہ جمع کرنے میں مشغول رہتی ہیں اسی طرح ہماری جماعت کا فرض ہے کہ وہ اسلام کی اشاعت اور اسلام کی ترقی کے لئے رات اور دن کام کرتی چلی جائے۔اور اس کام کو اتنی تندہی کے ساتھ سرانجام دے کہ جو شخص بھی انہیں دیکھے وہ یہ نہ سمجھے کہ یہ انسان ہیں بلکہ وہ یہ سمجھے کہ یہ شہد کی مکھیاں ہیں جو اپنے چھتا میں شہد جمع کر رہی ہیں یا یہ چیونٹیاں ہیں جو سردی کے موسم کے لئے غلہ جمع کرنے میں لگی ہوئی ہیں اور ان کو سوائے اِس کام کے اپنے تن من دھن کی کوئی ہوش ہی نہیں۔“ 1 لمبے گو: چک ، وجع المفاصل۔کمر درد۔گنٹھیا کا درد۔66 ( الفضل 2 مئی 1952 ء ) 2 : شیاٹیکا: ٹانگ کا درد جوHIP سے پاؤں تک کے مختلف حصوں میں ٹیس کی شکل میں اُٹھتا ہے۔4،3 مجانى الادب الجزء الثانى مطبوعہ بیروت صفحہ 43 پر یہ شعر اس طرح ہیں "يَاذَا الَّذِى وَلَدَتْكَ أُمُّكَ بَاكِياً وَالنَّاسُ حَوْلَكَ يَضْحَكُونَ سُرُورًا اخرِصُ عَلَى عَمَلٍ تَكُونُ بِهِ مَتى يَكُونَ حَوْلَكَ ضَاحِكاً مَّسْرُورًا : تذکرہ صفحہ 421۔ایڈیشن چہارم