خطبات محمود (جلد 33)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 89 of 397

خطبات محمود (جلد 33) — Page 89

1952 89 خطبات محمود نہیں دیتا۔حقیقت یہ ہے کہ جب بھی مصیبت آتی ہے سلسلہ ان کی مدد کرتا ہے۔اگر تم نے کی احمدیت کو قبول کیا ہے تو کسی پر احسان کرنے کے لئے قبول نہیں کیا۔تم نے خدا تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لئے احمدیت کو قبول کیا ہے۔لیکن پھر بھی پارٹیشن کے وقت فسادات میں اگر ہمارے احمدی محفوظ رہے تو سلسلہ کی وجہ سے رہے ہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ سلسلہ کے پاس روپیہ نہیں۔لیکن اس کی شہرت ، نظام اور قربانی کی وجہ سے تم پر ہر شخص ہاتھ ڈالنے سے ڈرتا ہے۔اس لئے تم میں سے اکثریت خدا تعالیٰ کے فضل سے محفوظ ہے۔پس جو شخص یہ کہتا ہے کہ سلسلہ نے میری کون سی مدد کی ہے وہ جھوٹ بولتا ہے۔اور ایسا جھوٹ بولتا ہے جسے ہر عقلمند شخص سمجھ سکتا ہے۔پس مرکز میں رہنے کے بہت سے فوائد ہیں۔لیکن جہاں مرکز میں رہنے والا بہت سے فوائد حاصل کرتا ہے وہاں اُس پر بہت سی ذمہ داریاں بھی عائد ہوتی ہیں۔اب اگر وہ ان ذمہ داریوں اور فرائض کو ادا نہیں کرتا جو مرکز میں رہنے کی وجہ سے اُس پر عائد ہوتی ہیں تو اُس کی مثال اُس نو کر کی سی ہے جو تنخواہ تو لیتا ہے لیکن کام نہیں کرتا۔اس سلسلہ میں پہلے میں علماء کو لیتا ہوں۔علماء پر بہت سی ذمہ داریاں ہیں۔علماء جماعت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو شخص میری مسجد میں نماز پڑھتا ہے اُس کو کئی گنا زیادہ ثواب ملتا ہے۔3 آخر یہ بات کیوں ہے۔بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ مسجد نبوی سبھی اینٹوں سے بنی ہوئی ایک مسجد ہے۔آخر کیا وجہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری مسجد میں نماز پڑھنے والے کو اتنے گنے زیادہ ثواب ملتا ہے۔اس کی وجہ یہی تھی کہ آپ کی مسجد مرکزی مسجد تھی۔لوگ باہر سے وہاں آتے تھے اور ان کی تربیت کے لئے علماء کی ضرورت تھی اس لئے فرمایا آنے والے یہاں آئیں گے جن میں علماء بھی شامل ہوں گے۔وہ انہیں پڑھائیں گے، انہیں مسائل سکھائیں گے اور ان کی تربیت کریں گے۔دوسری مساجد میں نہ علماء جا سکتے ہیں اور نہ ہی دوسرے لوگ وہاں مرکزی مسجد کی طرح جمع ہو سکتے ہیں۔در حقیقت کی اللہ تعالیٰ نے مسجد کو مسلمانوں کے اکٹھا ہونے کا ذریعہ بنایا ہے۔اس میں عوام بھی آئیں گے اور خواص بھی۔امراء بھی آئیں گے جو غرباء کی حالت کا معائنہ کریں گے اور غرباء بھی آئیں گے جو امراء کی حالت کا معائنہ کریں گے۔عالم بھی آئیں گے اور وہ جہلاء کی حالت کا معائنہ کریں گے۔