خطبات محمود (جلد 33)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 277 of 397

خطبات محمود (جلد 33) — Page 277

1952 277 خطبات محمود کی حالت میں قادیان رہے اور شاید وہیں سے مولوی فاضل کا امتحان پاس کیا اور بعد میں ان کی نجی شادی ہوئی۔احمدی ہو جانے کی وجہ سے اپنے خاندان سے بہت تکالیف اٹھا ئیں۔ریاست کی خیر پور میں فاریسٹ آفیسر تھے۔نواب صاحب خیر پور کی والدہ نے انہیں میرے پاس بھیجا کہ باپ کے بعد میرے بیٹے کا نواب ہونے کا حق ہے لیکن باپ بیٹے پر خفا ہے۔آپ دعا کریں کہ میرا بیٹا نواب ہو جائے۔میں نے کہا اچھا میں دعا کروں گا۔لیکن وہی بیٹا جب نواب بنا تو اُس نے انہیں ڈسمس کر دیا۔آپ موصی تھے اور نہایت مخلص احمدی تھے۔ان کی اولا د بھی مخلص احمدی ہے۔میں نماز جمعہ کے بعد ان سب کا جنازہ پڑھاؤں گا۔(الفضل 8 اکتوبر 1952ء) 1: الحجرات: 7 2:سنن ابی داؤد، كتاب الجهاد باب في السبق على الرجل میں ”هذه بِتِلْكَ السَّبْقَةِ“ کے الفاظ ہیں۔: وَالَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَتِ ثُمَّ لَمْ يَأْتُوا بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاءَ فَاجْلِدُ وَهُمْ ثَمِنِيْنَ جَلْدَةً (النور: 5) 4:تاريخ الخلفاء للسيوطي صفحه 67 فصل في مبايعته رضی اللہ عنہ بیروت 1969ء 5 : فتوح البلدان بلاذری ، صفحہ 142 مطبوعہ مصر 1319ھ