خطبات محمود (جلد 33) — Page 262
1952 262 خطبات محمود ہوسکتا ہے کہ وہ باہر نکل کر کسی لڑکی کو پکڑلے اور اُسے پیار کرنے لگ جائے۔اور کہے ایسا کرنا تج جائز ہے میں نے باپ کو ماں سے پیار کرتے دیکھا ہے۔وہ یہ خیال نہیں کرے گا کہ میاں بیوی کو کچ آپس میں پیار کرنے کا حق ہے دوسروں کو نہیں۔اس طرح وہ حد سے گزر جائے گا۔چونکہ اس قسم کی مجالس سے بہت سی خراب باتیں پیدا ہونے کا اندیشہ ہے اس لئے شریعت نے اس قسم کی مجالس کو بازاروں یا عام جگہوں پر منعقد کرنے سے منع کیا ہے۔جیسے کہا اگر تم اپنی بیوی سے بے تکلفانہ لیٹے ہوئے ہو تو اُس کمرے میں تمہارا اپنا بچہ بھی داخل نہ ہو۔پس اگر تم نے ایسی مجالس کرنی ہوں تو اپنے گھروں پر کیا کرو اور شریعت کے قوانین کی کی پابندی کی عادت ڈالو۔تم بازار سے سودا خرید نے بے شک جاؤ ، ریسٹورانٹ اور ہوٹلوں میں کی بے شک چائے پیو اور کھانا کھاؤ۔اسلام نے ایسے مشاغل سے روکا نہیں۔لیکن شریعت نے جن کی باتوں کو پرائیوٹ مجالس میں کرنے کے لئے کہا ہے انہیں عام نہ کرو کیونکہ ہوسکتا ہے کہ وہ چیز کسی کی سمجھ میں نہ آئے اور وہ اُسے دیکھ کر حد سے گزر جائے یا دیکھنے والا عقلمند نہیں تو وہ اُس سے بُرائی نتیجہ اخذ کر لے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس بارہ میں بہت احتیاط فرمایا کرتے تھے۔ایک دفعہ آپ اپنی کسی بیوی کے ساتھ باہر تشریف لے جا رہے تھے۔رات کا وقت تھا کہ آپ نے کی دو آدمیوں کو گزرتے دیکھا۔آپ نے اُن سے فرما یا ٹھہر جاؤ۔جب وہ ٹھہر گئے تو آپ نے فرمایا یہ میری بیوی ہے۔انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! کون بد بخت ہو گا جو آپ پر بدظنی کر سکے۔آپ نے فرمایا پھر بھی میں تمہیں بتا دینا چاہتا ہوں کہ یہ میری بیوی ہے۔چنانچہ آپ نے پردہ اٹھا کر فرمایا دیکھو! میری فلاں بیوی ہے 6۔پھر دودھ کے رشتے ہیں۔ان کے متعلق وہی حکم ہے جو خونی رشتوں کے متعلق ہوتا ہے۔ہمارے گھروں میں بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ بعض لڑکیاں جو دودھ کے ساتھ محرم ہوتی ہیں آتی ہیں اور مجھ سے مصافحہ کرتی ہیں۔اگر اُس وقت دوسری عورتیں موجود ہوں تو اُس وقت بتانا پڑتا ہے کہ یہ لڑکی ہماری دودھ کی بیٹی ہے۔اگر یہ نہ بتایا جائے کہ یہ دودھ کی رشتہ دار ہے تو دیکھنے والے کا ذہن فوراً اس طرف جائے گا کہ غیر محرم عورتوں سے مصافحہ جائز ہے۔غرض ان باتوں سے غلط فہمیاں پیدا ہو سکتی ہیں اور ان کے بارہ میں احتیاط سے کام لینا چاہیے۔میں اس بات کا قائل نہیں اور نہ اسلام اس کا حکم دیتا ہے کہ انسان رونی شکل بنالے