خطبات محمود (جلد 33) — Page 12
1952 12 3 خطبات محمود اگر تمہیں احمدیت اور اسلام سے سچی محبت ہے تو تحریک جدید میں حصہ لینا تمہارے لئے ضروری ہے (فرموده 18 جنوری 1952ء بمقام ربوہ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: " آج جنوری کی اٹھارہ تاریخ ہے اور ایک مہینہ کے اندر اندر تحریک جدید کے وعدوں کی میعاد ختم ہو جائے گی۔اس لئے آج میں پھر خطبہ تحریک جدید کے متعلق ہی پڑھتا ہوں۔دوستوں کو معلوم ہے کہ اس سال میں نے وضاحت سے بتا دیا ہے کہ تحریک جدید کا کام نہ چند سال کا ہے اور نہ چندا فراد کا ہے۔بلکہ در اصل احمدیت کے قیام کی جو غرض تھی یعنی غلبہ اسلام على الاديان اس غرض کو پورا کرنے کے لئے یہ کام جاری کیا گیا ہے۔اور ظاہر ہے کہ جس غرض کے لئے احمدیت قائم کی گئی تھی اور جس غرض کے لئے کوئی شخص احمدیت میں داخل ہوتا ہے اس کے متعلق وہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ کام دوسروں کا ہے میرا نہیں۔اگر یہ اُس کا کام نہ ہوتا تو اُسے احمدیت میں داخل ہونے کی ضرورت کیا تھی۔آخری زمانہ میں اسلام ایسی مصیبت کے دور سے گزرنے والا تھا جس نے اس کی عظمت اور شوکت کو مسخ کر دینا تھا۔کفر کو اسلام پر پھبتیاں اڑانے کا موقع ملنے والا تھا۔کفر کو اسلام کی تضحیک اور تحقیر کرنے کا موقع ملنے والا تھا۔اس کے بعد اسلام نے اپنے رتبہ کو دوبارہ حاصل کرنا تھا تجھے