خطبات محمود (جلد 32) — Page 81
$1951 81 خطبات محمود حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے وہ تصویر مجھے دے دی۔میں نے جب کہا کہ مجھے یہ لڑکی پسند ہے تب آپ نے میری شادی وہاں کی۔پس بغیر دیکھنے کے محبت ہو کیسے؟ یہ تو ایسی ہی چیز ہے کہ خدا تعالیٰ تمہارے سامنے آئے اور تم آنکھوں پر ہاتھ رکھ لو اور پھر کہو کہ خدا تعالیٰ کی محبت ہو جائے وہ محبت ہو کیسے ؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک شعر ہے دیدار گر نہیں ہے تو گفتار ہی سہی حُسن و جمال یار کے آثار ہی سہی Z یعنی کچھ تو ہو۔اگر محبوب خود سامنے نہیں آتا تو اس کی آواز ہی سنائی دے۔اس کے حسن کی کوئی نشانی تو نظر آئے۔یہ تصویر ہے خدا تعالیٰ کی۔رب ، رحمان، رحیم، ، مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ ، ستار، قدوس ، مومن، هیمن ،سلام، جبار اور قہار اور دوسری صفات الہیہ یہ نقشے ہیں جو ذہن میں کھینچے جاتے ہیں۔جب متواتر ان صفات کو ہم ذہن میں لاتے ہیں اور ان کے معنوں کو ترجمہ کر کے ذہن میں بٹھای لیتے ہیں تو کوئی صفت خدا تعالیٰ کا کان بن جاتی ہے، کوئی صفت آنکھ بن جاتی ہے، کوئی صفت ہاتھ بن جاتی ہے اور کوئی صفت دھڑ بن جاتی ہے اور یہ سب مل کر ایک مکمل تصویر بن جاتی ہے۔یہ تصویر الفاظ سے نہیں بنتی بلکہ اس حقیقت سے بنتی ہے جو اس کے پیچھے ہے۔ان صفات کی تشریح کو دماغ میں لانے سے یہ دماغ کے اندر جمتی جاتی ہیں اور آہستہ آہستہ محبت الہی پیدا ہو جاتی ہے۔یہ کوشش کرنا کہ تصویر کو سامنے لائے بغیر محبت ہو جائے یہ حماقت ہے۔اللہ تعالیٰ کی تصویر کو سامنے لانے کا ذریعہ ذکرِ الہی ہے اور یہ قرآن کریم میں مذکور ہے۔اب اگر کوئی کہے کہ محبت الہی کا کوئی اور گر بتاؤ تو یہ بیوقوفی ہوگی۔کسی شخص کو یہ بتایا جائے کہ تم ایک ٹانگ پر کھڑے ہو کر فلاں صاحب کا اتنی دفعہ ذکر کیا کرو تو وہ کہے گا سُبْحَانَ اللهِ ! کیا ہی عمدہ گر ہے محبت الہی کے پیدا کرنے کا۔لیکن اگر یہ کہیں کہ ذکر الہی کیا کرو تو وہ ای کہے گا یہ بھی کوئی گر ہے۔یا اگر کسی کو کہا جائے کہ سر کے بل لٹک کر فلاں ورد کیا کرو تو وہ خوش ہو جائے گا۔لیکن اگر کہیں ستار ، غفار ، رحمان اور رحیم کا ورد کرو تو وہ کہے گا یہ تو پرانی بات ہے۔غرض لوگ سیدھا رستہ چھوڑ کر بے راستہ چلیں گے۔ان کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کوئی منہ کی بجائے کان میں روٹی ٹھونس لے اور کہے یہ پیٹ میں کیوں نہیں جاتی؟ کان میں روٹی ٹھونسنے سے وہ پیٹ میں نہیں جائے گی بلکہ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ مر جائے گا۔اسی طرح محبت الہی بھی تصویر کو