خطبات محمود (جلد 32) — Page 161
$1951 161 خطبات محمود لیکن وہ یہ نہیں سمجھیں گے کہ وہ کس کو دعا کے لیے کہہ رہے ہیں اور وہ ان کے لیے دعا بھی کرے گا یا نہیں۔پھر اس کا ان کے اپنے دل پر کیا اثر ہے۔پس راتوں کو اٹھو، خدا تعالیٰ کے سامنے عاجزی اور انکساری کرو، پھر یہی نہیں کہ خود دعا کرو بلکہ یہ دعا بھی کرو کہ ساری جماعت کو دعا کا ہتھیار مل جائے۔ایک سپاہی جیت نہیں سکتا جیتی فوج ہی ہے۔اس طرح اگر ایک فرد دعا کرے گا تو اُس کا اتنا فائدہ نہیں ہوگا جتنا ایک جماعت کی دعا کا فائدہ ہو گا۔تم خود بھی دعا کرو اور پھر ساری جماعت کے لیے بھی دعا کرو کہ خدا تعالیٰ انہیں دعا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، ہر احمدی کے دل میں یقین پیدا ہو جائے کہ دعا ایک کارگر وسیلہ ہے اور یہی ایک ذریعہ ہے جس سے کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔جماعت کے سب افراد میں ایک آگ سی لگ جائے ، ہر احمدی اپنے گھر پر دعا کر رہا ہو پھر دیکھو کہ خدا تعالیٰ کا فضل کس طرح نازل ہوتا ہے“۔الفضل 17 نومبر 1951ء) 1 سومنات، سومناتھ : جنوب مغربی ہندوستان کے علاقہ گجرات میں ایک شہر کا نام جو کاٹھیا واڑ کے کنارے پر واقع ہے اس میں شیو جی یا مہادیو کا مند رسومناتھ بہت مشہور ہے۔عہد قدیم میں ہندوستان میں بڑا اہم اور اپنی دولت کی فراوانی کی وجہ سے مشہور تھا۔1024 ء میں محمود غزنوی نے اس شہر پر حملہ کر کے اسے فتح کیا۔مندر کے بت کو تو ڑا جس میں سے بے شمار جواہرات نکلے۔شہر کا نام اسی مندر کے نام پر پڑا۔( اردو لغت تاریخی اصول پر جلد 12 اردو لغت بورڈ کراچی سن اشاعت جنوری 1991ء)