خطبات محمود (جلد 32) — Page 162
$1951 162 (23) خطبات محمود سچا علم انسا ان کو بتا دیتا ہے کہ اس سے بالا ایک اور علیم وحکیم ہستی ہے اور وہ خدا تعالیٰ ہے فرموده 5 اکتوبر 1951ء بمقام سرگودھا) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: انسانی کاوش اور انسانی تحقیق ہمیشہ ایک حد تک انسان کو لے جاتی ہے۔اس سے آگے صرف خدا تعالیٰ کا ہاتھ ہی کام کرتا ہے اور تمام علوم، سائنس اور طبیعات جو ہیں وہاں جا کر بالکل فیل ہو جاتی ہیں۔دنیا میں ہم دیکھتے ہیں کہ بڑے بڑے علماء پیدا ہوتے ہیں، بڑی بڑی ایجاد یں ہوتی ہیں، تحقیقا تیں ہوتی ہیں حتی کہ جاہلوں نے یہ سمجھ لیا ہے کہ اب راز کائنات کھلنے والا ہے لیکن جو عالم اور ماہر بھی ہوئے انہوں نے اس زمانہ میں بھی یہی کہا ہے کہ راز کائنات کھل نہیں رہا بلکہ مزید راز ہائے کائنات معلوم ہورہے ہیں۔ایٹم بم جب نکلا تو لوگوں نے کہا اب ذرہ کے ٹوٹنے کا طریق چونکہ معلوم اور سے نیچے کوئی اور ہو چکا ہے اور یہ چھوٹے سے چھوٹا ذرہ جس سے نیچے کوئی چیز انسانی فہم اور انسانی ذہن میں نہیں آسکتی اس لیے کائنات کی گنہہ معلوم ہوگئی اور اس کی حقیقت کو پالیا گیا۔لیکن جب انسان یہ نہیں جانتا کہ کائنات کس طرح بنی ہے یا وہ کیوں بنی ہے تو اس نے اس کی گنہہ کو کس طرح معلوم کر لیا