خطبات محمود (جلد 32)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 197 of 291

خطبات محمود (جلد 32) — Page 197

$1951 197 27 خطبات محمود اذان کے کلمات اپنے اندر بہت بڑی حکمت رکھتے ہیں ان کلمات کو سمجھنے اور ان کے مطابق کام کرنے کی کوشش کرنی چاہیے (فرموده 16 نومبر 1951ء بمقام ربوہ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: وو جب انسان کی طبیعت کمزور ہوتی ہے تو بیماری اس پر غالب آ جاتی ہے۔میں اپنے کمرہ سے صحیح و سالم نکلا تھا اور آج ایک خاص مضمون پر خطبہ جمعہ پڑھنے کا خیال تھا لیکن کمرہ سے ڈیوڑھی تک آتے ہوئے ایک منٹ یا نصف منٹ کے لیے میری بائیں طرف سورج کے سامنے آگئی اور اتنی دیر کی شعاعوں کی وجہ سے ایسی سر درد شروع ہو گئی کہ اب ایک ایک لفظ بولنے میں دقت محسوس ہو رہی ہے۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے میں مضمون تو کوئی اور سوچ کر آیا تھا لیکن جب مؤذن اذان دے رہا تھا اور میں اُس کے مقابلہ میں حسب سنت اور حسب ارشاد نبوی آہستہ آہستہ اذان کے کلمات دہرا رہا تھا 1 تو جب مؤذن حَيَّ عَلَى الصَّلوةِ حَيَّ عَلَى الْفَلاح پر پہنچا اور بجائے اُن کلمات کے جو وہ کہہ رہا تھا میں نے لا حَولَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ پڑھنا شروع کیا۔تو میرا ذہن ادھر منتقل ہوا کہ آج مختصراً اسی کے متعلق خطبہ جمعہ پڑھ دوں۔مؤذن کہتا ہے اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ تو سننے والے کو ارشاد