خطبات محمود (جلد 32) — Page 196
$1951 196 خطبات محمود کرنے کے تمہاری تعریفیں کرنے لگ جائیں گے اور رستہ میں یہی تعریف ہوتی چلی جائے گی۔لیکن ی اگر تم میں سے کوئی یہ اخلاق نہیں دکھاتا تو ایک مخالف کو موقع مل جائے گا اور وہ تمہیں دیکھ کر ڈبہ میں تمہارے متعلق جوش پھیلائے گا اور لوگ تمہارے مخالف ہو جائیں گے لیکن اگر تم اچھے اخلاق دکھاتے ہو تو کسی کو تمہارے خلاف بات کرنے کی جرات نہیں ہوگی، کسی کو یہ طاقت نہیں ہوگی کہ وہ تمہارے خلاف بولے۔ہر کوئی سُبحَانَ اللہ کہے گا۔جب رو چلتی ہے تو اسی طرح چلتی ہے۔اگر بیماریوں کی باتیں شروع ہو جائیں تو دو دو گھنٹے بیماریوں کی باتیں ہی چلی جاتی ہیں، گانے بجانے کے متعلق باتیں شروع ہو جائیں تو وہی باتیں دو دو گھنٹہ تک چلتی جاتی ہیں۔تم نے ایک روچلانی ہے اور اُس کا یہی طریق ہے جو میں نے بتایا ہے۔اور تم ان باتوں کو مد نظر رکھ کر سفر کرو تو کئی میل تک احمدیت کا ہی تذکرہ چلا جائے گا اور کسی کو جرات نہیں ہوگی کہ وہ احمدیوں کے خلاف کوئی بات اپنے منہ سے نکالے۔گر وہ احمدیوں کے خلاف کچھ کہے گا تو سب لوگ کہیں گے کہ تو جھوٹا ہے۔کیا تو نے بھی کسی نئے آنے والوں کو جگہ دی ہے؟ کیا تو بھی کسی کے لیے کھڑا ہوا ہے؟ پس آسان ترین ذریعہ رو چلانے کا یہی ہوتا ہے کہ اخلاق کا اچھا نمونہ دکھایا جائے۔اور پھر ہر احمدی کو کوشش کرنی چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو اسلامی مدنیت کا پابند بنائے اور کوئی ایسا کام نہ کرے جس سے دوسروں کو نقصان پہنچے۔جہاں حقوق مشترک ہوں وہاں کوئی ایسی حرکت نہیں کرنی چاہیے جس سے دوسروں کو ضرر پہنچے بلکہ ایسا ہی کام کرنا می چاہیے جس سے اردگرد کے لوگوں کو فائدہ پہنچتا ہو اور اس سے انہیں راحت حاصل ہو“۔الفضل 16 اگست 1961 ء) 1 : اِنَّ لَكَ أَلَّا تَجُوْعَ فِيهَا وَلَا تَعْرُى (طه: 119) 2 : بخارى كتاب الاطعمة باب ما يكره من الثوم والبقول 3 بھرشٹ: ناپاک، پلید (فیروز اللغات اردو جامع فیروز سنز لاہور ) 4 : أسنى: أسى، أسان، أسين بمعنی ہم (وڈی پنجابی لغت مرتبہ تنویر بخاری) 5 : كنز العمال في سنن الاقوال والافعال۔كتاب الصُّحبة من قسم الاقوال۔الباب الثاني في آداب الصُّحِبَةِ وَالْمَصَاحب ومحظُورَاتِها - الجزء 9 صفحه 18 حدیث نمبر 24829 بیروت لبنان 1998ء