خطبات محمود (جلد 32) — Page 173
$1951 173 (25) خطبات محمود اسلام کی صحیح تعلیم دنیا میں قائم کی جائے حکومت کے سوا کسی کو شرعی تعزیر دینے کا اختیار نہیں (فرموده 26 اکتوبر 1951ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: پچھلے جمعہ کو عین اُس وقت جبکہ میں جمعہ میں آنے کی تیاری کر رہا تھا مجھے بخار چڑھنا شروع ہو گیا اور سر درد بھی ہونے لگی جس کی وجہ سے میں مسجد میں نہ آسکا۔اس کے دو تین دن بعد نزلہ شروع ہو گیا جس کی وجہ سے بخار بھی ہو جاتا تھا۔اب مرض میں کمی تو ہے لیکن گلے میں ابھی خراش باقی ہے اس لیے میں زیادہ لمبا خطبہ نہیں پڑھ سکتا۔گو مرض میں اتنا افاقہ ضرور ہے کہ میں خطبہ جمعہ پڑھ سکتا ہوں۔اِس وقت میرا ارادہ اُس واقعہ کے متعلق کہنے کا ہے جو گزشتہ ہفتہ راولپنڈی میں وزیر اعظم پاکستان نواب زادہ خان لیاقت علی خاں کے ساتھ گزرا۔جہاں تک انسانی زندگی کا سوال ہے ہر انسان نے بہر حال مرنا ہے۔چاہے وہ قاتل کی چھری سے مر جائے ، چاہے وہ ہیضہ سے مر جائے ، چاہے وہ بخار کی شدت سے مرجائے اور چاہے وہ رسل اور دق سے مر جائے۔موت تو بہر حال آنی ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے لِكُلّ دَاءٍ دَوَاءٌ إِلَّا المَوت - 1- هر بیماری