خطبات محمود (جلد 32)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 154 of 291

خطبات محمود (جلد 32) — Page 154

$1951 154 خطبات محمود حضرت معین الدین صاحب چشتی والا جوش اور ایمان پیدا ہو جائے تو ہر طرف احمدی ہی احمدی دکھائی دیں گے۔لیکن اگر تمہاری زندگی مُردار پن میں گزر رہی ہے تو یہ صورت کیسے پیدا ہو سکتی ہے؟ جب تک تم میں یہ جذبہ پیدا نہیں ہوتا کہ تم اپنے ماں باپ کی وجہ سے احمدی نہیں ہوئے ، تم اپنے بہن بھائیوں اور دوسرے رشتہ داروں کی وجہ سے احمدی نہیں ہوئے بلکہ تم اس لیے احمدی ہوئے ہو کہ تم نے خود احمدیت میں خدا تعالیٰ کا نور دیکھا ہے تو تم ویسے ہی ہو جیسے پانی کی ایک دھار نکلتی ہے تو وہ آخر تک دھار ہی رہتی ہے۔حالانکہ جب وہ دھار نالا نہیں بنتی اور نالا سے دریا نہیں بنتا اور دریا سے سمندر نہیں بنتا اُس وقت تک کبھی دنیا میں صحیح رنگ میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکتی۔(الفضل 10 مئی 1961 ء ) 1 : بخارى كتاب الاطعمة باب التَّسْمِيَةِ عَلَى الطَّعَامِ وَ الْاَكْلِ بِالْيَمِينِ میں "كُل بِيَمِينِكَ وَ كُلُّ مِمَّا يَلِيْكَ“ کے الفاظ ہیں۔2 : صحیح بخاری كتاب الزكوة باب ما يذكر في الصدقة للنبي و اله :3 كنز العمال - جلد 16 صفحه -461 كتب التراث العلمي حلب 1977ء :4 : كنز العمال - جلد 16 صفحه 599 - حدیث نمبر 46004- كتب التراث العلمي حلب 1977ء