خطبات محمود (جلد 32) — Page 104
خطبات محمود $1951 104 (15) تمہارے پاس صرف دعا کا ہتھیار ہے۔سو تم اپنے لیے، سلسلہ کے لیے اور تمام بنی نوع انسان کے لیے خوب دعائیں کرو (فرمودہ 22 جون 1951ء بمقام ربوہ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: رمضان کا مہینہ اب نصف سے اوپر گزر چکا ہے۔جہاں تک آثار سے معلوم ہوتا ہے یہ رمضان 29 کو ختم ہو جائے گا کیونکہ ایک تو پچھلا مہینہ میں دن کا تھا اور دو مہینے متواتر تمیں دن کے نہیں ہو سکتے۔دوسرے عرب میں دو دن پہلے چاند دیکھا گیا ہے اور یہ انتہائی فاصلہ ہے۔اس سے زیادہ فاصلہ ہو ہی نہیں سکتا۔اس کے معنے یہ ہیں کہ میں دن جو پچھلے مہینہ کے لیے گئے تھے وہ درست تھے۔پھر چاند کے نکلنے سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ یہ مہینہ 29 کا ہوگا کیونکہ چودہ تاریخ کو چاند کچھ دیر سے نکلا ہے۔پس وہ دن اور راتیں جو دعاؤں کے خاص دن ہوتے ہیں وہ دن بھی آ رہے ہیں اور وہ راتیں بھی