خطبات محمود (جلد 32) — Page 70
$1951 70 خطبات محمود میاں! ہاتھ میں قلم پکڑو او رکھو اس میں کسی خاص گر کی کیا ضرورت ہے۔اسی طرح اسلام نے تعلق باللہ کے پیدا کرنے کا جو سیدھا سا دا طریق بیان کیا تھا اُسے ہم بھول جاتے ہیں اور اسے بیہودہ سمجھ کر چھوڑ دیتے ہیں۔ہم سمجھتے نہیں کہ اس میں اشارہ ہے کہ اگر چہ تحصیلدار نے ڈالی سامنے رکھی ہے لیکن دراصل اسے ای اے سی نے پیش کیا ہے۔اس سے یہ یاد کرانا مقصود تھا کہ کھانا تمہیں بظاہر تمہاری ماں، بہن، بھائی یا بیٹے بیٹیاں پیش کرتی ہیں مگر وہ اس میں واسطہ بنتے ہیں اصل میں یہ کھانا خدا تعالیٰ نے دیا ہے۔اور جب انسان کو پتا لگ جاتا ہے اور بار بار یہ مضمون اُس کے سامنے دہرایا جاتا ہے کہ در حقیقت یہ نعمتیں عطا کرنے والا خدا تعالیٰ ہے ، وہی ہمیں کھانا دیتا ہے ، وہی ہمیں پانی دیتا ہے، وہی ہمیں پہنے کو کپڑا مہیا کرتا ہے تو آہستہ آہستہ اس کی طرف دل مائل ہو جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا ہو جاتی ہے۔میں نے پچھے خطبہ میں اس بات پر زور دیا تھا کہ چھوٹے چھوٹے بچوں کو اس بات کی عادت ڈالی جائے کہ وہ کھانا کھانے سے پہلے بسم اللہ پڑھ لیا کریں، پانی پئیں تو پہلے بسم اللہ پڑھ لیں، کپڑا پہنیں تو پہلے بسم اللہ پڑھ لیں، اسی طرح کوئی اور نئی چیز استعمال کریں تو بسم اللہ پڑھا لیں۔اس کے معنے یہ ہیں کہ یہ چیزیں خدا تعالیٰ کی ہیں اس لیے اُس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ، اُس کا نام لے کر اور اُس کے احسان کو مانتے ہوئے ہم اس کا استعمال کرتے ہیں۔اور جب انسان کوئی چیز استعمال کر لیتا ہے تو وہ کہتا ہے الْحَمدُ لِلهِ۔یعنی وہ دوبارہ خدا تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتا ہے۔الْحَمُدُ للہ میں وہ پچھلے شکریوں کو بھی ملا لیتا ہے۔جب وہ بسم اللہ کہتا ہے تو کسی خاص چیز کی طرف اشارہ کر کے کہتا ہے میں یہ کھانا خدا تعالیٰ کا نام لے کر استعمال کرنے لگا ہوں لیکن اَلْحَمْدُ لِلهِ کہتے ہوئے کوئی خاص چیز اس کے سامنے نہیں ہوتی بلکہ وہ تمام پچھلی چیزوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہے۔کھانا کھانے کے بعد کوئی الحَمدُ لِلهِ کہتا ہے تو اس کے معنے یہ ہوتے ہیں کہ میں اس کھانے اور اس سے پہلے جو کھانے میں کھا چکا ہوں اُن سب کے عطا کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔یا مثلاً وہ کپڑا پہنتا ہے تو وہ کہتا ہے میں اس کپڑے اور اُن سب کپڑوں کا جو اس سے پہلے میں پہن چکا ہوں شکر یہ ادا کرتا ہوں۔یا جوتی پہنتا ہے تو وہ کہتا ہے میں اس جوتی اور اُن سب جوتیوں کے لیے جو میں نے اس سے پہلے پہنی ہیں خدا تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔یا عقل و دانش ہے وہ کہتا ہے میں اس تدبیر کا جو تو۔