خطبات محمود (جلد 32)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 140 of 291

خطبات محمود (جلد 32) — Page 140

$1951 140 خطبات محمود وعدوں اور چندوں کو دھویں میں اُڑا دو۔بلکہ ان جلسوں کی غرض یہ تھی کہ وعدے وصول کرو۔اور جو کہتے ہیں کہ اب وعدہ ادا کرنا مشکل ہے انہیں کہو کہ اس میں سلسلہ کا کیا قصور ہے؟ یہ مشکل تم نے خود پنے لیے پیدا کی ہے۔تم نے وعدہ وقت پر ادا نہیں کیا۔اب اس کی سزا خود بھگتو ، استغفار کرو اور قربانی کر کے وعدوں کو ادا کرو لیکن 2 ستمبر کے جلسوں کے نتیجہ میں کچھ بھی نہیں ہوا۔صرف بعض خطوط آگئے ہیں جو میں نے تحریک جدید کو بھجوا دیئے ہیں کہ مبارک ہو تمہارا کام ہو گیا۔تقریریں کرنے والوں اور رپورٹیں لکھنے والوں کو سوچنا چاہیے کہ آیا محض تقریروں اور کاغذ سیاہ کر دینے سے کچھ بنتا ہے؟ کیا یہ خدا تعالیٰ کا منشا ہے؟ خدا تعالیٰ کا منشا تو یہ ہے کہ ایک دفعہ منہ سے کہہ دو اُسے پورا کرو۔خدا تعالیٰ جو کہتا ہے وہی کرتا ہے خواہ ہزاروں آدمی مر جائیں اس کی پروا نہیں۔چنانچہ دیکھ لوخدا تعالیٰ کا نبی جب دنیا میں آتا ہے اور کہتا ہے کہ میرے خدا نے کہا ہے یوں ہوگا تو خواہ لاکھوں آدمی مریں ، ہو گا وہی جو خدا تعالیٰ نے کہا ہے یعنی اُس کا نبی ہی جیتے گا۔یہی رنگ ہے جو خدا تعالیٰ کا ہے یعنی جو وہ کہتا ہے اس سے پھرتا نہیں لَا يُخْلِفُ اللهُ الْمِيْعَادَ - 4 جب خدا تعالی کسی چیز کے لیے جگہ یا وقت کی تعیین کرتا ہے تو وہ اُس کے خلاف نہیں کرتا۔ملتی نہیں وہ بات خدائی یہی تو ہے یہی مومن کا کام ہونا چاہیے کہ وہ جو کہے اُسے پورا کرے۔دین پر مصیبت نہیں آنی چاہیے۔ایسا کرنے میں تم پر تکلیف ضرور آئے گی کیونکہ ہمارا ملک غریب ہے ، ہماری قوم غریب ہے اور ہمارے گزارے معمولی ہیں۔دشمن ہنستا ہے لیکن ہمارا ایک منافق جو کام کر سکتا ہے دوسرے مسلمان وہ کام نہیں کر سکتے إِلَّا مَا شَاءَ اللہ۔اُن میں بھی بعض اچھے لوگ ہیں لیکن اکثر حصہ اُن میں صرف نعرے مارنے والوں کا ہے۔جو لوگ کام کرنے والے ہوتے ہیں وہ نعرے نہیں لگایا کرتے۔مجموعی طور پر جس نسبت سے ہماری جماعت قربانی کر رہی ہے کسی دوسری قوم میں یہ قربانی نہیں پائی جاتی۔لیکن اس کے یہ معنے نہیں کہ جس حد تک تمہاری قربانی پہنچ چکی ہے اُس سے آگے بڑھنا ضروری نہیں۔خدا تعالیٰ اگر تمہیں دوسروں سے شیر جتنا بلند کرنا چاہتا ہے تو ایک بلی یا اُس سے کچھ اوپر نکلنے سے وہ خوش نہیں ہوگا۔اگر وہ تمہیں شیر جتنا بلند کرنا چاہتا ہے تو ایک بلی جتنا بلند ہونے سے کیا بنے گا؟ دوسروں سے زیادہ قربانی کرنے کے یہ معنے ہیں کہ وہ قربانی کی جائے جس سے اسلام دوبارہ کھڑا ہو جائے۔