خطبات محمود (جلد 32)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 63 of 291

خطبات محمود (جلد 32) — Page 63

$1951 63 خطبات محمود وعدہ کیا تھا؟ چچا نے کہا ہاں اور پھر اس نے بتا نا شروع کیا کہ اس لڈو میں آٹا پڑا ہے، اتنے آدمیوں نے آٹا تیار کیا ہے اور پھر آٹا گندم کا بنا ہے جس کو اتنے زمینداروں نے کاشت کیا ہے، پھر جن بیلوں نے ہل چلایا تھا ان کے پالنے والوں کو گنو، پھر جو لوگ لو ہالائے اُن کو گنو، جو لکڑی لائے ان کو گنو، پھر لوہا کانوں سے نکلتا ہے کانوں میں جن لوگوں نے کام کیا ہے ان کو گنو، پھر وہ لوہار میلوں اور گڈوں پر لایا گیا اس کے لانے والوں کو گن تو یہ ہزاروں آدمی بن جاتے ہیں جنہوں نے اس لڈو کے بنانے میں حصہ لیا۔حقیقت یہ ہے کہ بظاہر دنیا کی ایک ایک چیز ہمیں معمولی نظر آتی ہے لیکن جب غور کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کے بنانے میں ہزاروں لوگوں نے حصہ لیا ہے اور وہ دنیا کا ایک طلسم ہیں۔غرض توجہ نہ کرنے کی وجہ سے خدا تعالیٰ کی محبت پیدا کرنے کے ہزاروں مواقع ہم اپنے ہاتھوں سے کھو دیتے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو شخص کسی کی نماز جنازہ ان میں شامل ہوتا ہے اسے ایک قیراط کا ثواب ہوتا ہے اور جو جنازہ ادا کرنے کے بعد میت کے ساتھ قبرستان تک جاتا ہے میت کے دفن ہونے تک وہیں رہتا ہے اُسے دو قیراط کا ثواب ہوتا ہے اور یہ قیراط اُحد پہاڑ کے برابر ہوتا ہے۔ایک دفعہ ایک صحابی کسی جنازہ میں شامل ہوئے۔جب نماز جنازہ پڑھ چکے اور قبرستان کی طرف چلے تو ان کے ساتھی نے کہا اب واپس چلیں اور کوئی اور کام کریں۔انہوں نے جواب دیا میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے کہ جو شخص کسی کی نماز جنازہ میں شامل ہوتا ہے تو اسے ایک قیراط کے برابر ثواب ہوتا ہے اور جو جنازہ کے بعد میت کے ساتھ قبرستان تک جاتا ہے اور میت کے دفن ہونے تک وہیں ٹھہرتا ہے اسے دو قیراط کے برابر ثواب ہوتا ہے اور قیراط اُحد پہاڑ کے برابر ہوتا ہے۔5 ان کے ساتھی نے کہا آپ اچھے دوست ہیں آپ نے پہلے یہ مسئلہ بتایا ہی نہیں۔معلوم نہیں اب تک ہم نے کتنے قیراط ثواب ضائع کر دیا ہے۔اب دیکھو! بعض دفعہ ایک بات چھوٹی سی ہوتی ہے لیکن اس کے نتائج نہایت اہم ہوتے ہیں۔دنیا میں جتنی اہم چیزیں ہوتی ہیں ان کے حصول کے ذرائع انسان کے قریب رکھے جاتے ہیں ورنہ ان کا حصول انسان کے لیے مشکل ہو جا تا لیکن لوگ ان ذرائع کو چھوڑ دیتے ہیں اور کسی اور گر کی تلاش میں رہتے ہیں۔اسی طرح بہت سے لوگ اس گر کو بھلا دیتے ہیں جس سے خدا تعالیٰ کی محبت حاصل ہو سکے اور وہ نہیں جانتے ہی کہ خدا تعالیٰ کی محبت انہی چھوٹی چھوٹی چیزوں سے پیدا ہوتی ہے۔اور انہیں چھوڑ کر ہم اس کی