خطبات محمود (جلد 32)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 251 of 291

خطبات محمود (جلد 32) — Page 251

$1951 251 31 خطبات محمود تحریک جدید کے چندے اور اس کی وصولی کو زیادہ منظم اور با قاعدہ کرو جلسه سالانه پر خدمت کے لیے مقامی اور بیرونی احباب زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنے آپ کو پیش کریں (فرموده 14 دسمبر 1951ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوّ ذاورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: چونکہ ہمارا جلسہ سالانہ قریب آ رہا ہے اور اس کے متعلق بھی میں نے بعض باتیں کہنی ہیں ، اسی طرح تحریک جدید کے اعلان کے بارے میں بھی بعض باتیں کہنے والی ہیں اس لیے میں آج اختصار کے ساتھ دونوں امور کے متعلق کچھ بیان کر دیتا ہوں۔تحریک جدید کا اعلان میں کر چکا ہوں اور اس وقت تک جماعت کی طرف سے جو جواب آئے ہیں اُن سے معلوم ہوتا ہے کہ جماعت نے اپنی ذمہ داری کو اچھی طرح سمجھا ہے اور وہ پوری توجہ کے ساتھ اپنے وعدے بھجوا رہی ہے۔چنانچہ تحریک جدید دور دوم کے وعدے اس وقت تک جو آ چکے ہیں گو وہ ضرورت کے مطابق تو نہیں لیکن بہر حال گزشتہ سال کی نسبت یعنی پچھلے سال اس وقت تک