خطبات محمود (جلد 32) — Page 252
$1951 252 خطبات محمود جتنے وعدے وصول ہوئے تھے اُن سے اِس سال کے وعدے دو گنے ہیں۔اس کے لازما یہ معنے نہیں کہ جب وعدوں کی میعاد ختم ہو جائے گی تو اس سال کے وعدے گزشتہ سال کے وعدوں سے دو گنے ہو جائیں گے لیکن اس سے یہ ضرور ثابت ہوتا ہے کہ جماعت اپنے وعدے بھجوانے میں پچھلے سال سے زیادہ مستعدی اور بیداری سے کام لے رہی ہے۔دور اول کے وعدوں کا مجھے صحیح اندازہ نہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ وہ بھی ڈیوڑھے کے قریب ہیں۔گو جتنے وعدے پورے وقت کے بعد ہو جاتے ہیں اُن سے وہ ابھی بہت کم ہیں۔یعنی صرف پانچویں حصہ کے برابر ہیں۔لیکن گزشتہ سال اس وقت تک جتنے وعدے آئے تھے اُن سے تحریک جدید دور اول کے وعدے ڈیوڑھے اور دور دوم کے وعدے دُگنے کے قریب آچکے ہیں۔اِس سے اُمید پیدا ہوتی ہے کہ اِنشَاءَ الله وعدوں کی تاریخ کے اختتام پر پچھلے سالوں سے زیادہ ہی وعدے ہوں گے اور جس سُرعت کے ساتھ جماعت نے اپنے وعدے بھجوانے میں کام لیا ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں اُمید کرنی چاہیے کہ وہ ان وعدوں کو پورا کرنے میں بھی جلدی کرے گی اور کسی قسم کی غفلت اور تساہل سے کام نہیں لے گی۔میں نے بتایا ہے کہ اس سال تحریک جدید کا بجٹ قریباً پچاس ہزار روپیہ تک پیچھے ہے بلکہ پچاس ہزار بھی نہیں اسی نوے ہزار روپیہ کے قریب اس پر بار ہے یعنی اس وقت تک جو رقوم ادا کی گئی ہیں وہ ساری کی ساری اس سال کے چندے میں سے ادا نہیں کی گئیں بلکہ پچاس ہزار روپیہ قرض لیا گیا۔ہے اور ابھی پانچ مہینے اخراجات کے باقی ہیں۔جنوری، فروری مارچ اپریل اور مئی۔ہمارا مالی سال اپریل میں ختم ہوتا ہے مگر مئی کے شروع میں جو اخراجات دیئے جاتے ہیں وہ چونکہ اپریل کے ہوتے ہیں اس لیے گزشتہ سال کی آمد میں سے دیئے جاتے ہیں۔فروری کے بل مارچ میں ادا ہوتے ہیں، مارچ کے پل اپریل میں ادا ہوتے ہیں اور اپریل کے بل مئی میں ادا ہوتے ہیں اور پھر مئی کے پل جو جون میں ادا ہوتے ہیں وہ در حقیقت نئے مالی سال کے پہلے مہینہ کی آمد میں سے ادا کیے جاتے ہیں۔اس لحاظ سے اب جنوری میں جو بل ادا ہوں گے وہ اصل میں دسمبر کے ہوں گے اور اس وقت تک صرف نومبر کے بل ادا ہوئے ہیں اور وہ بھی پچاس ہزار روپیہ قرض لے کر۔گویامئی، جون ، جولائی، اگست ستمبر، اکتو بر اور نومبر صرف سات ماہ کا خرچ ہم اپنی آمد سے ادا کر سکے ہیں اور وہ بھی اس صورت میں ادا کر سکے ہیں جبکہ پچاس ہزار روپیہ دوسری جگہوں سے قرض لیا گیا ہے۔اب قریباً چار مہینے کی آمد