خطبات محمود (جلد 32) — Page 17
$1951 17 4 خطبات محمود خلافت ایک عظیم الشان نعمت ہے جو اس زمانہ میں مسلمانوں کو احمدیت کے ذریعہ دی گئی ایک دوسرے سے ملنا اور مرکزی مقامات میں جمع ہونا بہت بڑے فوائد رکھتا ہے (فرمودہ 2 مارچ 1951ء بمقام ناصر آبادسندھ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: مجھے اس دفعہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ سندھ کی جماعتوں میں یہ احساس پیدا ہوا ہے کہ وہ میرے اس دورہ کے موقع پر یہاں آئیں اور جمعہ کی نماز اس جگہ ادا کریں۔چنانچہ دونوں جمعوں میں مختلف اطراف سے جماعت کے احباب جمعہ کی نماز کے لیے یہاں آئے ہیں جو ایک خوشکن امر زندہ قوموں کے اندر کچھ زندگی کی علامتیں ہوتی ہیں اور وہ علامتیں ہی یہ بتاتی ہیں کہ ان کے اندر زندگی کی روح پائی جاتی ہے۔وہ علامتیں نہ ہوں تو ان کا زندہ ہونا ایک مشتبہ امر ہوتا ہے۔کیونکہ قومی زندگی انسانی زندگی کی طرح نہیں کہ ہم کسی کو سانس لیتا دیکھیں تو سمجھیں کہ وہ زندہ ہے، چلتے پھرتے دیکھیں تو سمجھیں کہ وہ زندہ ہے۔قومی زندگی کی علامتیں فردی زندگی سے مختلف ہوتی ہیں۔قومی زندگی کی علامتوں میں ترقی کی نیت اور امنگ اور امیدیں اور اصلاح کی طرف توجہ اور جماعتی روح اور نظام کی