خطبات محمود (جلد 32) — Page 9
$1951 9 3 خطبات محمود اپنے اندر ایسی تبدیلی پیدا کرو کہ یہ مخالفت رحمت کا موجب بن جائے (فرموده 23 فروری 1951ء بمقام ناصر آبادسندھ ) تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ” مجھے یہاں آکر معلوم ہوا کہ آجکل گاڑیوں کا وقت تبدیل ہو گیا ہے اور اب جو احمد یہ سٹیٹس کی طرف سے گاڑی آتی ہے وہ ایک بج کر پچیس منٹ پر کنجیجی پہنچتی ہے اور پھر اسٹیشن سے یہاں ( ناصر آباد) تک پہنچنے میں بھی دیر لگتی ہے۔اس لیے سمجھنا چاہیے کہ باہر سے آنے والے دوست دو بجے تک یہاں پہنچ سکتے ہیں سوائے اُن لوگوں کے جو پیدل چل کر ارد گرد کے مقامات سے یہاں پہلے پہنچ جائیں۔اور گو جمعہ کا مناسب وقت تو یہ ہوتا ہے کہ سوا ایک بجے شروع ہو اور دو بجے نماز ختم ہو جائے مگر اس مجبوری کی وجہ سے یہی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان لوگوں کا انتظار کر کے جو گاڑی کے ذریعہ آتے ہیں دو بجے جمعہ شروع کیا جائے۔آج تو زیادہ دیر ہوگئی ہے اور اب پونے تین ہیں کیونکہ جولوگ آئے تھے اُن کو پہلے کھانا کھلایا گیا اور اس وجہ سے نماز میں زیادہ دیر ہوگئی۔غالبا یہاں ہمارے دو جمعے اور ہوں گے۔پس میں دوستوں کی اطلاع کے لیے یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ آئندہ دو بجے جمعہ شروع ہوا