خطبات محمود (جلد 32) — Page 5
$1951 5 خطبات محمود کریں، نمازوں میں با قاعدگی پیدا کریں اور اپنی تبلیغ کو منظم کریں اور یہ مد نظر رکھیں کہ کون جانتا ہے کہ کس پر کل آئے گا یا نہیں۔پس کوشش کریں کہ تمہاری ایک ہی حرکت میں دنیا کے سارے لوگ اسلام قبول کر لیں۔بظاہر یہ کام مشکل نظر آتا ہے لیکن تمہارا ارادہ یہی ہونا چاہیے کہ ہر دن جو چڑھتا ہے تمھیں یقین کر لینا چاہیے کہ تم نے اس میں ساری دنیا کو اسلام میں داخل کر لینا ہے۔اگر تمہارا ارادہ یہ ہے تو خدا تعالیٰ اس میں برکت ڈالے گا اور اگر تم یہ کہو گے کہ دنیا کے دل کہاں بدلتے ہیں تو تمہارے کام میں تأثیر پیدا نہیں ہوگی۔تاثیر ہمیشہ گھبراہٹ اور جذبات کی شدت سے پیدا ہوتی ہے۔جب جذبات ایک نقطہ پر جمع ہو جاتے ہیں تو پھر تا ثیر بھی پیدا ہو جاتی ہے۔تم ورما 4 کو ہر منٹ کے بعد بدلتے جاؤ تو لکڑی میں سوراخ نہیں ہو گا لیکن جب تم ورما کو ایک جگہ پر رکھو گے تو لکڑی میں سوراخ کر لو گے۔اسی طرح جب جذبات ایک جگہ پر اکٹھے ہو جاتے ہیں تو وہ طبائع میں تاثیر پیدا کر دیتے ہیں لیکن جب وہ بدلتے رہتے ہیں تو وہ صرف داغ لگا دیتے ہیں سوراخ پیدا نہیں کرتے۔خطبہ ثانیہ کے بعد فرمایا: میں جمعہ کی نماز کے بعد ایک جنازہ پڑھاؤں گا۔یہ جنازہ اُمم طاہر مرحومہ کی بڑی ہمشیرہ زینب بیگم صاحبہ کا ہے جو پچھلے دنوں راولپنڈی میں فوت ہو گئی ہیں۔جلسہ کے دنوں میں وفات کی خبر آئی تھی اور جمعہ کے دن میرا ارادہ تھا کہ نماز جنازہ پڑھاؤں لیکن اُس دن چونکہ گاڑی آگئی اور دوستوں نے گاڑی پر جانا تھا اس لیے تشویش کی وجہ سے کہ کہیں گاڑی چھوٹ نہ جائے میں نماز جنازہ پڑھانا بھول گیا۔اسی طرح حافظ طیب اللہ صاحب بنگالی کی ہمشیرہ فوت ہو گئی ہیں میں اُن کا بھی جنازہ غائب پڑھاؤں گا“۔الفضل 22 مارچ 1951 ء ) 1 : گیلی : تنے کی کائی ہوئی گول لکڑی جس سے شہتیر نکلتے ہیں (فیروز اللغات اردو فیروز سنز لاہور ) :2 صِبْغَةَ اللهِ وَمَنْ اَحْسَنُ مِنَ اللهِ صِبْغَةً وَنَحْنُ لَهُ عُبِدُونَ (البقرة: 139) 3: الرحمان : 30 4 ورما ترکھان / لوہار کا سوراخ کرنے والا ہتھیار (پنجابی اردو لغت صفحه 1498 مرتبه تنویر بخاری مطبوعہ لاہور 1989ء)