خطبات محمود (جلد 32)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 114 of 291

خطبات محمود (جلد 32) — Page 114

$1951 114 خطبات محمود خود بخو دٹھیک ہو جاتی ہیں اور تمیں فیصدی امراض ایسی ہوتی ہیں جو علاج کی محتاج ہوتی ہیں مگر وہ بڑھیا کی ان سب اتفاقات کو بھول جاتی ہے۔پھر وہاں تو یہ سوال بھی ہوگا کہ دونوں مریضوں کی شکل ایک ہو، اُن کے کوائف اور حالات ایک جیسے ہوں مگر یہاں تو شکل بھی ایک ہے۔جس قوم کے ساتھ تمہارا معاملہ ہے اُس کی بیماری، اس کے کوائف اور حالات وہی ہیں جن سے تمہارا واسطہ پڑ چکا ہے۔ساری کی ساری باتیں وہی ہیں لیکن ایک مسلمان نہیں آزما تا تو اُسی نسخہ کو نہیں آزماتا جس سے اُسے ایک دفعہ پہلے شفا ہو چکی ہے۔پھر دوسروں کا کیا رونا ہے؟ تمہاری اپنی بھی یہی حالت ہے کہ تم میں اور دوسرے مسلمانوں میں یہ فرق ہے کہ تم میں خدا تعالیٰ کا ایک مامور آیا ہے جس نے تمہیں تمہاری غلطیوں پر ہوشیار کیا ہے لیکن دوسروں کے مصائب برداشت کرنے کا کیا فائدہ جبکہ تم اس مقصد کو پورا نہیں کرتے جس کے لیے تم اس دنیا میں پیدا کیے گئے ہو۔تم نے اقرار کیا ہے کہ ہم دین کو دنیا پر مقدم رکھیں گے لیکن کہاں ہے وہ دین جس کو تم دنیا پر مقدم رکھتے ہو؟ اور کہاں ہے وہ دنیا جس کو تم دین سے پیچھے کرتے ہو؟ تم میں سے بعض کی دنیا دین سے آگے نظر آتی ہے۔جب تک تم اس روح کو کچل نہیں ڈالتے ، جب تک تم اس چونہ کو تار نہیں پھینکتے ، جب تک تم وہی نسخہ استعمال نہیں کرتے جو تم پہلے آزما چکے ہو تم یہ امید نہیں کر سکتے کہ خدا تعالیٰ تم پر اپنا وہ خاص فضل نازل کرے گا جس کا قرآن کریم نے تمہارے ساتھ وعدہ کیا ہے، جس کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تمہارے ساتھ وعدہ کیا ہے۔تم اپنے اندر تبدیلی پیدا کرو۔میں یہ نہیں کہتا کہ دنیا کمانا چھوڑ دو۔صحابہ بھی دنیا کے کام کرتے تھے لیکن وہ دنیا کو دین کے مقابلہ پر رکھ کر دیکھتے تھے اور جہاں وہ دنیا کو دین پر مقدم دیکھتے تھے اُسے چھوڑ دیتے تھے اور دین کو اُس کی پر ترجیح دیتے تھے۔مثلاً دنیا کہتی ہے کہ تم تھوڑا سا جھوٹ بول لوتو گاہک قابو آ جائے گا لیکن دین کہتا ہے ہے کہ جس کام کا زیادہ کرنا گناہ ہے اُس کا تھوڑا کرنا بھی گناہ ہے۔کیا یہ درست ہے کہ اگر انگلی کے ساتھ پاخانہ لگا کر کھا لو تو وہ گند نہیں ؟ یا یہ کہ تم پاٹ بھر کر پیشاب پی لو تو وہ گند ہے لیکن ایک گھونٹ پیشاب پی لو تو وہ گند نہیں ؟ تم جھوٹ خواہ پہاڑ کے برابر بولو یا چیونٹی کے پاؤں کے برابر وہ گند کا گند ہے۔وہ تمہارے ایمان کو ضائع کر دے گا۔ظلم خواہ پہاڑ کے برابر ہو یا سرخ چیونٹی کے پاؤں یا اس کی