خطبات محمود (جلد 32)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 3 of 291

خطبات محمود (جلد 32) — Page 3

$1951 3 خطبات محمود اور نیا روپ دے دیتا ہے مگر انسان ، ہاں ! وہ انسان جو اشرف الخلوقات کہلاتا ہے سالوں گزرنے کے بعد بھی اپنی کینچلی نہیں اتارتا ، وہ اپنا چمڑا نہیں بدلتا۔اس کا سارا شوق یہی ہوتا ہے کہ اپنا پرانا کپڑا بدل ڈالوں حالانکہ کپڑا جسم کا حصہ نہیں ہوتا کپڑا ایک غیر چیز ہے اور غیر چیز کو بدلنے کا کیا فائدہ۔لیکن سانپ اپنے جسم کو بدلتا ہے، وہ اپنی کھال اتار کر پھینک دیتا ہے اور ایک نیا وجود بن کر دنیا کے سامنے آ جاتا ہے۔بیشک وہ باوجود پیچلی اتار دینے کے زہریلا سانپ ہی رہتا ہے، بیشک وہ زمین میں رینگنے والا ایک جانور ہی رہتا ہے لیکن اس کا اس میں کوئی قصور نہیں کیونکہ خدا تعالیٰ نے اسے اپنی ماہیت بدلنے کی توفیق نہیں دی۔یہ طاقت خدا تعالیٰ نے صرف انسان کے اندر ہی رکھی ہے۔بہر حال وہ کوشش کرتا ہے کہ بدل جائے لیکن وہ نہیں بدلتا۔اس میں اُس کا کوئی قصور نہیں خدا تعالیٰ کا قانون ہے۔اس نے کہا ہے کہ وہ نہ بدلے لیکن اس نے جد و جہد نہیں چھوڑی وہ ہر چھ ماہ کے بعد اپنی کھال اتار پھینکتا ہے اور چاہتا ہے کہ بدل جاؤں مگر قانون قدرت کہتا ہے کہ وہ بدل نہیں سکتا۔گویا جس چیز کو خدا تعالیٰ بدلنے کے لیے نہیں کہتا وہ اپنے آپ کو بدلنے کی متواتر کوشش کرتی ہے اور جس کو کہتا ہے کہ بدل جا وہ اپنے اندر کوئی تبدیلی پیدا نہیں کرتا۔پس آنے والے نئے سال سے تم کیا امید میں رکھ سکتے ہو جب تم اپنے نفس سے کوئی امید نہیں رکھتے۔خدا تعالیٰ نے تو فرمایا ہے كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ۔وہ ہر نئے وقت میں ایک نئی۔حالت میں ہوتا ہے۔گویا وہ بتاتا ہے کہ جہاں تک اُس کی ذات کا تعلق ہے وہ ایک نہ بدلنے والی ہستی ہے۔لیکن جہاں تک اس کا تمہارے ساتھ تعلق ہے وہ کہتا ہے ہم بھی بدلتے رہتے ہیں اور ہم اس لیے بدلتے رہتے ہیں کہ تم بدلنے والے ہو اور چونکہ تم بدلتے رہتے ہو اس لیے ہم بھی بدلتے رہتے ہیں تا تمہاری نگرانی اور دیکھ بھال کریں۔لیکن عجیب بات یہ ہے کہ جس کے لیے خدا تعالیٰ خود بدلتا ہے وہ نہیں بدلتا۔گویا خدا تعالیٰ جو نہ بدلنے والی ہستی ہے وہ بھی بدل جاتا ہے تا وہ انسان کے لیے ہر ضرورت کے وقت نیا سامان پیدا کرے۔وہ کپڑا بھی بدلتا ہے جس کی طبیعت میں خدا تعالیٰ نے بدلنا نہیں رکھا، وہ خدا بھی بدلتا ہے جو اپنی صفات میں غیر مبدل ہے۔گویاز مین بھی بدل جاتی ہے، ایک زہریلا سانپ اور زمین پر رینگنے والا ایک ذلیل جانور بھی بدل جاتا ہے، آسمان بھی بدل جاتا ہے خدا تعالیٰ کہتا ہے كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ۔میں انسان کی ہر ضرورت کے لیے نیا سامان مہیا کرنے کے لیے