خطبات محمود (جلد 31)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 9 of 292

خطبات محمود (جلد 31) — Page 9

$1950 9 (2) خطبات محمود اگر تم اپنے اندر خدا تعالیٰ کی محبت پیدا کر لوتو دنیا کی کوئی مصیبت تمہیں کچل نہیں سکتی (فرموده 27 جنوری 1950 ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعو ذاورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ”میرے گلے میں ابھی تک تکلیف ہے جس کی وجہ سے میرے لئے بولنا مشکل ہے۔اس لئے میں آج مختصر طور پر جماعت کو بعض باتوں کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔پہلی بات تو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جیسا کہ میں نے پچھلے خطبہ کے موقع پر بیان کیا تھا جماعت کو تحریک جدید کے وعدوں کی طرف جلد سے جلد توجہ کرنی چاہیے۔میرے خطبہ کے اعلان کے بعد جو الفضل میں تھوڑے ہی دن ہوئے شائع ہوا ہے کچھ فرق تو پڑا ہے لیکن ابھی تک تحریک جدید کے وعدوں کی مقدار پچھلے سال کے وعدوں کی مقدار سے کم ہے۔گو وعدوں کا فرق پہلے دور میں قریباً 65 ہزار کا تھا جو اب 21 ہزار کے قریب رہ گیا ہے۔گویا 34 ہزار کا فرق اس عرصہ میں پورا ہو گیا ہے۔اسی طرح دفتر دوم کا فرق بھی پہلے کی نسبت کم ہو گیا ہے۔تحریک جدید دفتر اول کے سولہویں اور دفتر دوم کے چھٹے سال کی تحریک کرتے ہوئے میں نے وعدوں کی میعاد کی تعیین نہیں کی تھی جس کی وجہ سے وعدوں کی رفتار سست رہی۔اب میں نے م میعاد اسی غرض کے لئے بڑھا دی ہے تا جماعت کی اس طرف توجہ ہو سکے۔اور میں امید کرتا ہوں کہ احباب اس میعاد میں پوری کوشش کریں گے کہ سال گزشتہ کے تمام وعدے وصول ہو جائیں اور آئندہ کے لئے بھی تمام افراد سے تحریک جدید کے وعدے لئے جائیں۔اس سال کی آمد اس حد تک کم ہے کہ