خطبات محمود (جلد 31) — Page 8
$1950 8 خطبات محمود حق بجانب ہو کیونکہ وہ اپنے زمانہ میں دین کے ستون تھے، وہ اپنے زمانہ میں خدا تعالیٰ کی رحمت کے نشان تھے اور خدا تعالیٰ کا چہرہ دکھانے والے تھے۔لیکن میں سچ کہتا ہوں وہ بھی تم پر رشک کرتے ہیں کیونکہ تمہیں خدا تعالیٰ نے اس زمانہ میں پیدا کیا ہے جس کے لئے اُن کو بھی تڑپ تھی۔پس اپنی حیثیت کو سمجھتے ہوئے اور اپنے عالی مقام کو دیکھتے ہوئے تم وہ طریق کار تلاش کرو جو بڑے درجہ کے لوگوں کو اختیار کر نا چاہیے۔الفضل مورخہ 22 جنوری 1950ء) 1: دیدھا: شک۔تذبذب 2 سنن ابن ماجه كتاب الفتن باب خروج المهدى : مسند احمد بن مقبل (مسند ابی هریره) جزء 2 صفحہ 577 مطبع بیروت لبنان 1994ء