خطبات محمود (جلد 31)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 61 of 292

خطبات محمود (جلد 31) — Page 61

$1950 61 (12) خطبات محمود اپنے فرائض کو صحیح ، جلد سے جلد اور اچھے سے اچھے طریق پر سرانجام دینا ہے (فرموده 2 جون 1950ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میں نے اپنی جماعت کے دوستوں کو بار ہا اس امر کی طرف متوجہ کیا ہے کہ وہ اپنے فرائض کو صحیح طور پر کبھی سرانجام نہیں دے سکتے جب تک وہ یہ پختہ عزم نہ کر لیں کہ جو کام ہمارے سپرد کیا گیا ہے اُسے ہم نے جلد سے جلد اور اچھے سے اچھے طریق پر سر انجام دینا ہے۔یہ کہنا کہ اگر ہم چاہیں تو ایسا کر سکتے ہیں اس سے کوئی تغیر پیدا نہیں ہوسکتا۔کیونکہ تغیر اگر چاہیں سے نہیں بلکہ ”چاہئے اور پھر عمل کرنے سے ہوا کرتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرما یا کرتے تھے کہ ایک امیر آدمی تھا اُس کا ایک بڑا لنگر تھا جس سے محتاج لوگ کثیر تعداد میں روزانہ کھانا کھاتے تھے۔لیکن بڑی خرابی ہی تھی کہ بدنظمی بہت زیادہ تھی۔خود اس میں نگرانی کی رغبت نہیں تھی اور ملازم خائن اور بددیانت تھے۔کچھ تو سو دا لانے والے بہت مہنگا سو دا لاتے تھے۔اور کم مقدار میں لاتے تھے اور کچھ استعمال کرنے والے اپنے گھروں کو لے جاتے تھے۔اور پھر کھانا تیار کرنے والے کچھ خود کھا جاتے تھے کچھ اپنے رشتہ داروں کو کھلا دیتے تھے اور کچھ ادھر اُدھر ضائع کر دیتے تھے۔اسی طرح سٹور روم کھلے رہتے تھے اور ساری رات گتے اور گیدڑ وغیرہ سامانِ خوراک کھاتے اور ضائع کرتے رہتے تھے۔نتیجہ یہ ہوا کہ وہ بہت مقروض ہو گیا اور میں سال کی بدنظمی کے بعد اسے بتایا گیا کہ تم مقروض ہو چکے ہو۔اس کی طبیعت میں تفاوت تھی