خطبات محمود (جلد 31) — Page 41
$1950 41 خطبات محمود جائے گا جو پہلے سے موجود ہے۔گویا یہ وہ چیز کھو ئیں گے جو نہیں۔اور تو وہ چیز کھوئے گا جو ہے۔یہ کتنا غیرت دلانے والا فقرہ ہے۔یہ خدا تعالیٰ کی صفات کو کتنا جوش دلانے والا فقرہ ہے کہ لنُ تُعْبَدَ فِي الْأَرْضِ اَبَدًا یہ ایک چھوٹا سا فقرہ ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے استعمال فرمایا مگر اس فقرہ نے عرش الہی کو ہلا دیا۔اور یقیناً جب آپ نے یہ فقرہ کہا تو اُس وقت آسمان کانپ گیا ہوگا کہ اے خدا! یہ ایک کمزور اور چھوٹی سی جماعت ہے۔بے شک دنیا کی نگاہ میں یہ ایک ذلیل اور حقیر چیز ہے۔بے شک یہ مٹ جائے گی اور مٹ سکتی ہے۔دشمن اس پر غالب آجائے گا اور اسے مارڈالے گا۔یہ مریں گے تو ان کا نقصان تھوڑا ہے، یہ مریں گے تو انہیں وہ چیز نہیں ملے گی جس کے لئے یہ دنیا میں کھڑے ہوئے تھے۔لیکن اے میرے رب اگر یہ مرے تو اس دنیا میں تو بھی مر جائے گا۔تو رَبُّ العالمین ہے مگر اس دنیا میں تو رب العالمین نہیں سمجھا جائے گا۔تو رحمن اور رحیم ہے مگر اس دنیا میں تو رحمن اور ہے رحیم نہیں سمجھا جائے گا۔تو ملِكِ يَوْمِ الدین ہے مگر اس دنیا میں تو مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ نہیں سمجھا جائے گا۔تیرا رب العالمین اور رحمن اور رحیم اور مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ ہونا ان تھوڑے سے لوگوں کے طفیل ہے۔ان مختصر الفاظ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی غیرت کو اتنا بھڑکا دیا اور اُس کی صفات میں اتنا جوش پیدا کر دیا کہ چند منٹ کے اندر اندر خدا تعالیٰ کے رشتے آسمان سے اتر آئے اور اس جنگ کا پانسہ ہی پلٹ گیا۔صحابہ کہتے ہیں کہ جنگ بدر میں ابلق 8 گھوڑوں پر سفید لباس پہنے ہوئے کچھ سوار ایسے تھے جو ہمارے اردگرد رہتے تھے اور ہم جہاں بھی جاتے وہ ہمارے آگے آگے گھوڑے دوڑاتے ہوئے پہنچ جاتے۔اور ایسا معلوم ہوتا تھا کہ دشمن کو ہم نہیں مارتے بلکہ وہ مارتے ہیں۔9 یہ فرشتے تھے جو جنگِ بدر میں نازل ہوئے۔مگر یہ فرشتے کیوں کی اُترے؟ اُسی جوش دلانے والے فقرہ کی وجہ سے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دعا میں استعمال فرمایا۔انہوں نے یہ سمجھ لیا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی صفات کو ایسی جگہ سے پکڑا ہے کہ اب خدا تعالیٰ کی غیرت یہ بھی برداشت نہیں کر سکتی کہ وہ ان کو مرنے دے۔پس جب تک انسان اپنے اندر ایسی تبدیلی پیدا نہ کرے جس کی وجہ سے خدا تعالیٰ اُس کی موت اور ہلاکت پر اپنی سبکی اور اپنی صفات کی بیٹی 10 محسوس کرے اُس وقت تک یہ امید رکھنا کہ بڑے بڑے کاموں میں وہ کامیاب ہو جائے گا بالکل غلط ہے۔یہ نکتہ تم اپنے سامنے رکھو اور ہمیشہ سوچتے رہو