خطبات محمود (جلد 31) — Page 42
خطبات محمود 42 $1950 کہ اگر ہم مر جائیں تو کیا ہو گا۔اگر تمہارا مرنا ایسا ہی ہو جیسے ایک گدھے کا مرنا ہوتا ہے یا ایک بکری اور گھوڑے کا مرنا ہوتا ہے تو سمجھ لوکہ تمہارے وجود سے اسلام کا جیتنا ناممکن ہے۔پس اپنے اندر وہ تبدیلی پیدا کرو کہ تم بھی محسوس کرو، دنیا بھی محسوس کرے اور آسمان کے فرشتے بھی محسوس کریں کہ اس دنیا میں اللہ تعالیٰ کی حیات ان لوگوں کے ساتھ وابستہ ہے۔یہ جیئیں گے تو خدا تعالیٰ کا نام بھی زندہ رہے گا۔اور یہ مریں گے تو خدا تعالیٰ کا نام مرجائے گا اور اُس کا کوئی نام لیوا باقی نہیں رہے گا۔اگر تم اپنے اندر ایسا تغیر پیدا کرلوتویقیناً خدا تعالیٰ کی مدد اور نصرت ایسے رنگ میں آئے گی کہ تمہاری مشکلات خس و خاشاک کی طرح اُڑ جائیں گی اور تمہارے راستہ میں کوئی روک باقی نہیں رہے گی۔“ الفضل 14 اپریل 1950 ء ) 1: مچان بتختہ یا لکڑیاں جودیوار میں اسباب وغیرہ رکھنے کے لئے اونچی جگہ لگا دیتے ہیں۔(فیروز اللغات اردو جامع) 2 سیرت ابن هشام جلد 2 صفحه 272 بناء العريش لرسول الله الا الله مطبع مصر 1936ء 3: المائده : 25 :4 صحیح بخاری کتاب المغازى باب قول الله تعالى "إِذْ تَسْتَغِيثُونَ رَبَّهُمْ 663 5 صحیح مسلم کتاب الجهاد باب الامداد بالملائكة فى غزوة بدر میں یہ الفاظ ہیں۔اللَّهُمَّ إِنْ تُهْلِكُ هَذِهِ الْعِصَابَةَ فِي الْإِسْلَامِ لَا تُعْبَدَ فِي الْأَرْضِ“ :6 صحیح بخارى كتاب النفقات باب فضل النفقة على الاهل 7: الاعراف:32 88 ابلق: دورنگا ( سیاہ وسفید) گھوڑا۔(از فیروز اللغات اردو جامع ) و مصنف ابن ابی شیبه کتاب المغازى باب غزوة بدر الكبرى و متی کانت و امرها جلد 14 صفحہ 364 مطبوعہ ادارۃ القرآن والعلوم الاسلامیہ کراچی 1986ء ( مفہوماً) :10 بیٹی ذلت ہیکی (فیروز اللغات اردو جامع)