خطبات محمود (جلد 31) — Page 92
$1950 92 (16 خطبات محمود مذہب کی پیش کردہ بہت سی صداقتیں ایسی ہیں جو بظاہر نہایت سادہ اور معمولی ہیں لیکن اگر دنیا پوری طرح ان پر کار بند ہو جائے تو باہمی کشمکش اور لڑائیوں کا سلسلہ یکسر بند ہوسکتا ہے (فرمودہ 21 جولائی 1950ء بمقام پارک ہاؤس کوئٹہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد درج ذیل آیت کی تلاوت فرمائی: إنْ تَكُونُوا تَأْلَمُونَ فَإِنَّهُمْ يَأْلَمُونَ كَمَا تَأْلَمُونَ وَتَرْجُوْنَ مِنَ الل مَا لَا يَرْجُونَ 1 اس کے بعد فرمایا: بہت سی صداقتیں دنیا میں ایسی ہیں جو نہایت چھوٹی ، نہایت ظاہر اور نہایت سادہ ہیں۔لیکن جتنا م کام اُن سے لیا جا سکتا ہے اتنا ان بڑی بڑی ایجادوں سے نہیں لیا جا سکتا جن سے آج کل دنیا مرعوب ہورہی ہے اور جن کی وجہ سے وہ تو میں اپنی علمی تحقیقات پر فخر کرتی ہیں۔لیکن انسان کی یہ ایک عجیب حالت ہے کہ وہ ان سادہ اور چھوٹی چھوٹی صداقتوں سے کام نہیں لیتا بلکہ ہمیشہ ٹیڑھے اور پیچیدہ رستوں کی تلاش میں رہتا ہے۔دنیا کے اکثر انسانوں کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کسی نے ایک احمق سے پوچھا کہ مجھے اگلا پکڑنے کی ضرورت ہے کوئی ایسا طریق بتاؤ جس سے وہ پکڑا جا سکے۔اس نے کہا تہجد کے وقت دریا کے کنارے چلے جاؤ اگلا وہاں بیٹھا ہوا ہوگا۔اپنے ساتھ کچھ موم لے جانا ، آہستہ آہستہ