خطبات محمود (جلد 31)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 32 of 292

خطبات محمود (جلد 31) — Page 32

$1950 32 CO 6 خطبات محمود اسلام اس زمانے میں انتہائی غیر معمولی حالات میں سے گزر رہا ہے۔مسلمانوں کو یہ دن دعاؤں التجاؤں اور انابت إِلَی اللہ میں صرف کرنے چاہئیں فرموده 24 / مارچ 1950 ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ہر امر اپنے کمال کو پہنچتے وقت ایک غیر معمولی حالت میں سے گزرا کرتا ہے اور اسلام بھی اس زمانہ میں اس آخری مرحلہ سے گزر رہا ہے۔ماں بننے والی عورت جب بچہ پیدا ہونے کا وقت آتا ہے تو دو حالتوں میں سے ایک ضرور دیکھتی ہے۔یا تو وہ ایک نئے وجود کو دنیا میں لے آتی ہے یا خود بھی اس دنیا سے چلی جاتی ہے۔یہی حال اس وقت اسلام کا ہے۔اس زمانہ میں مسلمان بھی ایسے حالات میں سے گزر رہے ہیں کہ مسلمانوں کے دو اہم حصے دو نازک ہمسایوں، دوسخت ہمسایوں اور دو طاقتور ہمسایوں کے پاس پڑے ہوئے ہیں۔اور ایک تھوڑے سے اشتعال سے ایک ایسی آگ لگ سکتی ہے جو دو میں سے ایک نتیجہ ضرور پیدا کر دے گی۔یا تو مسلمان کچھ عرصے کے لئے دنیا سے یا دنیا کے ایک اہم حصہ سے مٹ جائیں گے اور یا اُن کے دن پلیٹیں گے اور وہ اپنی پرانی شان و شوکت کو حاصل کر لیں گے۔ہمیں بوجہ اس کے کہ ہم ایک مامور کی جماعت ہیں اور ہمارے ساتھ اللہ تعالیٰ کے وعدے ہیں اس خاص مرحلہ سے خاص دلچسپی ہے۔کیونکہ اگر ہم ایک ایسے شخص کو مانتے ہیں جو خدا تعالیٰ کا سچا مامور تھا