خطبات محمود (جلد 31) — Page 270
$1950 270 خطبات محمود لنگر میں کھانا پکایا کرتے تھے اور یہ مہمانوں کی اوپر کی خدمت کیا کرتی تھیں۔4۔وائی۔اے۔ابیولا ( Abiola۔۔۔سیکرٹری جماعت احمد یہ اوٹا (Otta)۔یہ دوست نائیجیریا کے تھے اور اپنے شہر اور علاقہ میں جماعت کے لئے طاقت کا موجب تھے۔یہ چیچک کی وجہ سے فوت ہوئے ہیں۔5۔خواجہ عبد الرحمن صاحب امیر جماعت ہائے احمد یہ کشمیر۔موصی اور صحابی تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وقت میں ہی قادیان آگئے تھے اور وہیں تعلیم حاصل کی اور قادیان سے میٹرک پاس کیا۔پھر شاید علیگڑھ رہے۔بعد میں محکمہ جنگلات کا امتحان پاس کیا۔قد چھوٹا تھا، پکے کی نمازی اور دیندار تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے انہیں میاں بشیر احمد صاحب کے ساتھ لگا دیا تھا۔مدرسہ اور نماز کے لئے مسجد میں لے جایا کرتے۔ان کی عمر میری عمر سے چھ سات سال کم تھی۔شیر علی صاحب کے ساتھ انس تھا اور ان کے شاگرد بھی تھے۔طبیعت بھی ان کے ساتھ ملتی تھی اور نہایت ہی مسکین اور فقیرانہ حالت رکھتے تھے۔“ (الفضل مورخہ یکم فروری 1951ء) 1 چھاچھ بستی 2 مائنے کا مف (Mein Kamf) میری جدوجہد (My Struggle or My Battle) :3: وَمَا كَانَ الْمُؤْمِنُونَ لِيَنْفِرُوا كَافَّةً فَلَوْلَا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِنْهُمْ طَائِفَةٌ لِيَتَفَقَهُوا في الدِّينِ وَلِيُنذِرُ وا قَوْمَهُمُ إِذَا رَجَعُوا إِلَيْهِمْ لَعَلَّهُمْ يَحْذَرُونَ (التوبة: 122) ری Rey or Ray) ایران کا ایک قدیم شہر جس کی تاریخ پانچ ہزار سال سے بھی پرانی ہے۔آبادی کے بڑھنے کی وجہ سے یہ شہر اب تہران کے ساتھ مل چکا ہے۔مرو: (Mary, Mery) موجودہ ترکمانستان کا کلچرل شہر۔