خطبات محمود (جلد 31)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 271 of 292

خطبات محمود (جلد 31) — Page 271

$1950 271 (33) خطبات محمود ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس نے ہمیں کامیاب اور شاندار جلسہ کرنے کی توفیق بخشی فرموده 29 دسمبر 1950ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: دوستوں کی اطلاع کے لئے میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ نماز جمعہ کے ساتھ ہی میں عصر کی نماز بھی جمع کر کے پڑھاؤں گا تا کہ دوست گاڑی میں جاسکیں اور ان کی عصر کی نماز خراب نہ ہو۔دوسرے مجھے بھی کل سے کمر میں شدید درد ہے اور بار بار نمازوں کے لئے باہر آنا میرے لئے مشکل ہے اور امام کی بیماری میں بھی نمازوں کا جمع کرنا جائز ہوتا ہے۔جلسہ تو ہمارا کل ختم ہو گیا لیکن میں سمجھتا ہوں ہمیں سب سے پہلے اس موقع پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے جس نے ایسی خطرناک سردی کے ایام میں جبکہ بعض جگہ پندرہ پندرہ ہیں ہیں اموات محض سردی کی وجہ سے ہو گئی ہیں ہمیں ایسا کامیاب جلسہ عطا کیا اور ہزاروں ہزار آدمیوں کو تو فیق عطا فرمائی کہ وہ تکلیف اُٹھا کر یہاں آئیں اور خدا اور اس کے رسول کی باتیں سنیں۔یہ توفیق بھی چونکہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ہی میسر آتی ہے اس لئے سب سے پہلے میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں اور اس کی حمد کرتا ہوں کہ وہی اپنے بندوں کا والی اور ان کا متکفل ہے۔یہ بھی اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ باوجود اس کے کہ م میرا گلا شدید ماؤوف تھا اللہ تعالیٰ نے مجھے توفیق بخشی کہ میں تقریریں کر سکا اور نہ صرف تقریریں کر سکا ہے بلکہ میری آواز بہت اونچی اور بلند تھی اور اس میں گزشتہ سالوں سے بھی زیادہ طاقت پائی جاتی تھی۔گو